پانی کے بحران کے خلاف پاور ہاؤس چورنگی پر ایم کیو ایم بڑا احتجاجی مظاہرہ
نارتھ کراچی اور سرجانی ٹاؤن سمیت اطراف کے علاقوں سے ہزاروں خواتین ، بزرگوں ، بچوں ، نواجونوں کی شرکت
عوام نے اپنے گھروں سے لائے ہوئے پانی کے خالی برتن اور مٹی کے مٹکے توڑ کر حکومت کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا
پانی کی فراہمی کیلئے بزرگ خواتین کی حکومت سندھ کے خلاف دہائیاں ، وزیر اعلیٰ سندھ و متعلقہ ذمہ داروں سے استعفیٰ کا مطالبہ
22مئی2015ء
کراچی کے شہریوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کب تک جاری رہے گا؟۔۔۔ کراچی کو پیاسا مت کرو۔۔۔K-4منصوبہ فوری مکمل کیا جائے ۔۔۔پانی دو،پانی دو کراچی کو جینے دو۔۔۔روٹی کپڑامکان کی دعویدار حکومت نے کراچی سے پانی بھی چھین لیاسمیت مختلف پینا فلیکس اور پلے کارڈ ز کے ہمراہ عوام کے حکومت کے خلاف نعرے۔ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی اور حق پرست عوامی نمائندوں کا مظاہرے کے شرکاء سے خطاب۔