Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس سے کروڑوں روپے کما کر دہشت گردوں کی مددکی جارہی ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس سے کروڑوں روپے کما کر دہشت گردوں کی مددکی جارہی ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 5/22/2015
غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس سے کروڑوں روپے کما کر دہشت گردوں کی مددکی جارہی ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 
کراچی ملک کو ریونیو کا بڑاحصہ دیتاہے،کراچی کو پانی فراہم کئے بغیرملک کی ترقی ممکن نہیں
ایم کیوا یم نے پانی کے بحران پر حکمرانوں کو پیشگی اطلاع دی تھی لیکن بحران کا نوٹس لینے کیلئے کوئی شنوائی نہیں ہوئی، خواجہ اظہار الحسن
پانی کی فراہمی تک عوام کااحتجاج جاری رہے گا، عبدالحسیب
کرپٹ حکمران غریب عوام کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دے رہے، عارف خان ایڈوکیٹ
چیف جسٹس سپریم کورٹ پانی کے بحران پر سوموٹو نوٹس لیکر کراچی کے ساتھ نا انصافی بند کروائیں ،شیخ صلاح الدین
حکمران اللہ کی دی ہوئی طاقت کا غلط استعمال کر کے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم کر رہے ہیں، جمال احمد
احتجاج کے باوجود حکمرانوں نے کراچی کو پانی کی فراہمی یقینی نہیں بنائی تو احتجاج بڑا ہو جائے گا 
کراچی کے نوجوان، بزرگ، بچے مظلوم مائیں بہنیں گلیوں گلیوں پانی کیلئے گھوم رہی ہیں، وسیم قریشی
کراچی سمیت سندھ بھر میں پانی کے بحران کے خلاف پاور ہاؤس چورنگی پر ایم کیوا یم کے احتجاجی مظاہرے سے مقررین کا خطاب
کراچی:۔۔۔۔(اسٹاف رپورٹر)
کراچی میں پانی کے شدید بحران کے خلاف ایم کیوا یم کے زیر اہتمام کراچی پاور ہاؤس چورنگی پر منعقدہ بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی ملک کا ایسا شہر ہے جو ملک کی معیشت کو چلا رہا ہے اور 65فیصد سے زائد ریونیو پاکستان کو فراہم کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام جب اپنے مطالبے سڑکوں پر لے آتے ہیں تب بڑے بڑے ظالموں کا اقتدار ختم ہوجاتاہے اور اگر عوام نے احتساب کا نظام اپنے ہاتھ میں لے لیا تو حکمرانوں کیلئے جنیا مشکل ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ کراچی کا پانی چوری کرنے والے واٹر ہائیڈرنٹس مافیہ اورٹینکر مافیہ مہاجروں کی نہیں ہیں اور اگر عوامی احتجاج کا نوٹس لیکر پانی فراہم نہ کیا گیا تو کوئی واٹر مافیہ باقی نہیں رہے گا۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے کروڑوں روپے کما کر دہشت گردوں کی مالی امداد کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ صفورا گوٹھ میں اسماعیلی برادری کے معصوم افراد کو بہیمانہ طور پر جاں بحق کر کے اس منصوبے کو کراچی کے عوام اور انکی جماعت پر تھونپنے کی کوششیں کی گئیں لیکن کراچی کی پولیس نے اصل دہشت گردوں کو بے نقاب کرکے مثالی کام کیاہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں بڑی بڑی ٹارگٹ کلنگ اور عسکری تنصیبات پر حملوں میں جماعت اسلامی ملوث ہے جو کراچی کے عوام کو دہشت گرد ثابت کرنا چاہتی ہے لیکن جناب الطاف حسین نے اپنے عمل سے کراچی کے عوام کو تحفظ فراہم کیاہے۔ انہوں نے کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کی انتظامیہ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ کراچی کے عوام سے نا انصافیوں کا سلسلہ فوری بند کریں اور کراچی کے عوام کو پانی نہیں ملا تو ملک کی ترقی ممکن نہیں ہے کیونکہ کراچی ملک کو ریونیو کا بڑا حصہ دیتا ہے۔سندھ اسمبلی میں حق پرست اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہاکہ آج کھلے آسمان تلے بیٹھی کراچی کی بزرگ مائیں اور بہنیں پانی کی بنیادی سہولت کے فقدان پر احتجاج کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ  ایم کیوا یم کی رابطہ کمیٹی نے حکمرانوں کو بحران کی پیشگی اطلاع دیتے ہوئے اپیل کی تھی کہ وہ کراچی میں پانی کے بحران کا نوٹس لیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوا یم کے اراکین سندھ اسمبلی نے کراچی کو پانی کی فراہمی کے سب سے بڑے مقام دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کا دورہ کیا تو معلوم ہواکہ وہاں غیر قانونی ہائیڈرنٹس لگے ہوئے ہیں جو ایم کیوا یم کے نمائندوں نے فوراً بند کروائے ۔انہوں نے کہا کہ آج کا احتجاج صرف آغاز ہے اورایم کیوایم کے منتخب نمائندے پورے شہر میں بلاامتیاز پانی کے بحران پر احتجاج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان کو معلوم ہے کہ کراچی میں پانی کا شدید بحران ہے لیکن حکمران عوام کی اس تکلیف کو سمجھنا نہیں چاہتے تھے جس کے سبب آج عوام سڑک پر نکلے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر احتجاج کے باوجود حکمرانوں نے کراچی کو پانی کی فراہمی یقینی نہیں بنائی تو عوام واٹر ہائیڈرنٹس اور ٹینکر مافیہ کے دروازوں پر احتجاج کریں گے اور کراچی کے عوام کا پانی چوری کرنے والے ہر فرد کا احتساب کریں گے۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ غیر قانونی کنیکشن نہ لیں اپنے گھر پانی کے مسئلے پر واٹر بورڈ کے ایک ایک ذمہ دار فرد کو اپنی شکایت درج کروائیں اور اگر آپ کی شکایت پر کوئی شنوائی نہ ہو تو ایسے افسران کا کڑا احتساب کریں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوا یم کے منتخب نمائندے ہر اس دروازے پر جائیں گے جو کراچی کے عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہو۔انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ ، وزیر بلدیات سمیت رینجرز و پولیس کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی میں چلنے والے 200غیر قانونی ہائیڈرنٹس کو بند کروائیں اور اس میں ملوث افسران و وزراء کے خلاف کارروائی کریں ۔رکن رابطہ کمیٹی عبد الحسیب نے کہا کہ آج احتجاج میں شرکت کرکے کراچی کی ماؤں ، بہنوں ، بیٹیوں ، بزرگوں اور نوجوانوں نے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا کہ وہ جناب الطاف حسین کی کال پر ہمیشہ تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں پانی کامصنوعی بحران پیدا کیا گیاہے تاکہ جناب الطاف حسین کے چاہنے والوں کو اذیت پہنچائی جا سکے اور ایسی ذہنیت کے لوگ سمجھتے ہیں کہ اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے کراچی کے عوا م اور جناب الطاف حسین کا رشتہ ختم کیا جاسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین کا ووٹ بینک ختم ہونے کا دعوہ کرنے والوں کو ہمیشہ ناکامی ہوئی ہے اور اس مرتبہ بھی انہیں منہ کی کھانی پڑے گی کیو ں کہ عوام اپنا حق لینا جانتے ہیں،جب تک کراچی کے عوام کو پانی فراہم نہیں کیا جائے گا عوامی احتجاج کا سلسلہ ختم نہیں ہوگا۔انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر بلدیات سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی کو بھی سندھ کا شہر سمجھیں اور عوام کو پانی فراہم کریں ورنہ کراچی سمیت سندھ بھر کے عوام اس حکومت سے حساب مانگیں گے۔ رکن رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ ایم کیوایم کے منتخب نمائندے گزشتہ ڈیڑھ سال سے کراچی میں پانی کے بحران کی جانب عوام کی توجہ مبذول کر وا رہے ہیں لیکن حکمرانوں نے نہیں سنا جس پر ایم کیو ایم نے عوامی احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمران غریب عوام کا پیسا اپنے مفادات میں استعمال کر رہے ہیں اور عوام کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دے رہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی گلی گلی میں عوام پانی کے حصول کیلئے نکلیں گے اور جب تک کراچی کے عوام کو پانی نہیں فراہم کیاجائے گایہ احتجاج ختم نہیں ہوں گے۔حق پرست رکن قومی اسمبلی عبد الوسیم نے کہا کہ کراچی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرنے کے باوجود بد نیت حکمرانوں کے ظلم کا شکار ہے اور حکمران نہیں چاہتے کہ کراچی کے عوام چین سکھ سے زندگی بسر کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام نے ایم کیو ایم کے نمائندوں کو الیکشن میں منتخب کیا اور انشاء اللہ انکے نمائندے انہیں انکے حقوق ضرور دلائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کے منتخب نمائندے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سمیت تمام ارباب اختیار کے پاس کراچی کے مسئلے کو لیکر گئے لیکن کسی نے کراچی کے عوام کیلئے ہماری فریاد کراچی میں بانیان پاکستان کی اولادیں بستی ہیں جنہوں نے لاکھوں جانوں کے نذرانے دیکر پاکستان بنایا اور آج اپنے خون پسینے سے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں ۔انہوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ K-4منصوبے کی فوری تکمیل کیلئے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں تاکہ کراچی کو پانی فراہم ہو سکے۔ حق پرست رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین نے کہا کہ آج کے احتجاج میں نارتھ کراچی اور سرجانی سمیت اطراف کے علاقوں کی مائیں بہنیں پانی کیلئے فریاد لیکر سڑکوں پر آئی ہیں اور آج حکمران عوام کے اس احتجاج کو دیکھ کو اپنی روش درست کریں ۔انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین نے حکمرانوں سے اور ایم کیوا یم کے منتخب اراکین نے اسمبلیوں سمیت مختلف فورمز پر کراچی کیلئے پانی کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کو جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم سے محبت کی سزا دی جارہی ہے اور انہیں انکی بنیادی سہولیات سے آہستہ آہستہ محروم کیا جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ اگر سندھ میں بلدیاتی نظام ہوتا تو آج کراچی سمیت سندھ بھر میں پانی کا شدید بحران نہ ہوتا اور پانی کی منصفانہ فراہمی ممکن بنائی جاسکتی۔انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی میں پانی کے مصنوعی بحران پر سوموٹو نوٹس لیکر کراچی کے ساتھ نا انصافی کا سلوک بند کروائیں ۔حق پرست رکن صوبائی اسمبلی وسیم قریشی نے کہاکہ کراچی کے نوجوان، بزرگ، بچے مظلوم مائیں بہنیں گلیوں گلیوں پانی کیلئے گھوم رہی ہیں ،انہوں نے کہا کہ حکمران کراچی کو کربلابنانا چاہتے ہیں لیکن جناب الطاف حسین اور انکے چاہنے والے کبھی کسی ظالم کے سامنے سجدہ ریز نہیں ہوئے اور نہ ہوں گے اگر عوام نے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا تو وہ حکمرانوں سے اپنے اوپر ہونیوالے ظلم کا حساب لیں گے۔حق پرست رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد نے کہا کہ کراچی ملک کو 65فیصد سے زائد ریونیو دیتا ہے لیکن کراچی کے عوام کو پانی جیسی بنیادی ضرورت سے بھی محروم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج حکمرانوں کے پا س اللہ کی دی ہوئی طاقت ہے جس کا وہ غلط استعمال کر کے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم کر رہے ہیں لیکن عوام کی فریاد اللہ تک ضرور پہنچے گی اور ان حکمرانوں کو ظلم و نا انصافی کا جواب دینا ہوگا،انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے ملک کے غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو ملک کے اعلیٰ ایوانوں میں بھیجا اور اپنے کسی بھائی ، بھتیجے یا رشتہ دار کو اسمبلی کی رکنیت نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوا یم کے منتخب نمائندوں نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کا دورہ کیا تو معلوم ہوا کہ وہاں کراچی کو پانی فراہم کرنے کیلئے ناقص مشینری اور آلات ہیں جو اگر خراب ہو جائیں تو انہیں صحیح کرنے میں مدتوں لگ جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر جاگیر داروں ، وڈیروں ، ظالم حکمرانوں کو عوام کی بد دعا لگ گئی تو انکا کوئی پرسان حال نہیں ہوگا۔

مزید تصاویر
وڈیو
English

1/11/2025 7:43:45 AM