Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانحہ صفورا چورنگی اور دہشت گردی کے دیگر واقعات میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری پر کراچی پولیس، سندھ حکومت اور دیگر اعلیٰ سول حکام کو زبردست مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں، الطاف حسین


سانحہ صفورا چورنگی اور دہشت گردی کے دیگر واقعات میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری پر کراچی پولیس، سندھ حکومت اور دیگر اعلیٰ سول حکام کو زبردست مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں، الطاف حسین
 Posted on: 5/21/2015
سانحہ صفورا چورنگی اور دہشت گردی کے دیگر واقعات میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری پر کراچی پولیس، سندھ حکومت اور دیگر اعلیٰ سول حکام کو زبردست مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں، الطاف حسین
سفاک دہشت گرد کئی برسوں سے کراچی میں معصوم وبے گناہ فراد کے وحشیانہ قتل کی کارروائیاں کررہے تھے، الطاف حسین
اسماعیلی کمیونٹی کے افراداورسماجی رہنما سبین محمودسمیت ڈاکٹرز، انجینئرز ، پروفیسرز، بوہری برادری اور علمائے کرام کے بہیمانہ قتل کے واقعات میں ملوث دہشت گرد وں کی گرفتاری ،کراچی پولیس کا تاریخی کارنامہ ہے، الطاف حسین
کراچی میں بے گناہ شہریوں کے سفاک قاتلوں کی گرفتاری کا سہرا کراچی پولیس کے سربندھا، الطاف حسین
سفاک دہشت گردوں کی گرفتاری پر پوری قوم بالخصوص کراچی پولیس کے افسران اور اہلکار شکرانے کے نفل ادا کریں، الطاف حسین
لندن۔۔۔21مئی 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کراچی میں سانحہ صفورا چورنگی ، سبین محمود کے قتل اوردہشت گردی کے دیگر واقعات میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری پر کراچی پولیس، سندھ حکومت اور دیگر اعلیٰ سول حکام کو زبردست مبارکباد اور خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے سفاک دہشت گردوں کی گرفتاری پر سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں اسماعیلی کمیونٹی کے افراداور سماجی رہنما سبین محمودسمیت معصوم ڈاکٹرز، انجینئرز ، پروفیسرز، بوہری برادری اور علمائے کرام کے بہیمانہ قتل اورامریکی پروفیسر ڈیبرا لوبوپر قاتلانہ حملے کے واقعات میں ملوث انتہائی خوفناک دہشت گرد گروپ کے ارکان کی گرفتاری کراچی پولیس کا تاریخی کارنامہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی پولیس کے افسران اور اہلکار، رات دن محنت ولگن اور اپنی جانوں کو ہتھیلی پر رکھ کر بہادری کے ساتھ سفاک قاتلوں کی تلاش اور انہیں گرفتارکرنے کی کوششوں میں مصروف تھے اور اللہ تعالیٰ کے کرم سے انہیں اپنی اس نیک کوشش میں کامیابی حاصل ہوئی ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ سانحہ صفورا چورنگی اوردیگر بڑے واقعات میں ملوث سفاک دہشت گردوں کی گرفتاری سے اللہ تعالیٰ نے کراچی پولیس کوجواعزاز عطا کیا ہے اس پر پوری قوم بالخصوص کراچی پولیس کے افسران اور اہلکاروں کو شکرانے کے نفل ادا کرنے چاہئیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ سفاک دہشت گرد کئی برسوں سے کراچی میں معصوم وبے گناہ اسماعیلی برادری ، بوہری برادری ، شیعہ وسنی ڈاکٹروں ، اساتذہ اور سنی وشیعہ علمائے کرام سمیت دیگر بے گناہ افراد کے وحشیانہ قتل کی کارروائیاں کررہے تھے اور قانون کی گرفت سے محفوظ تھے بالآخر ان سفاک دہشت گرد قاتلوں کی گرفتاری کا سہرا کراچی پولیس کے سربندھا ۔ جناب الطاف حسین نے اپنی اور رابطہ کمیٹی کے تمام ارکان کی جانب سے کراچی پولیس کے افسران واہلکاروں، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور دیگر سول حکام کو شاندارکامیابی پر زبردست مبارکباد اور خراج تحسین پیش کیا۔
English

1/11/2025 7:49:16 AM