ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن ایوب شیخ کی علالت پر قائد تحریک الطاف حسین کا اظہار تشویش
عوام وکارکنان محمد ایوب شیخ کی جلد ومکمل صحتیابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کریں ،الطاف حسین کی اپیل
محمدایوب شیخ ان دنوں شدید علیل ہیں اور مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں
لندن ۔۔20مئی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن ایوب شیخ کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔ جناب الطاف حسین نے ماؤں، بہنوں، بزرگوں اور کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ محمد ایوب شیخ کی جلد ومکمل صحتیابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کریں ۔ واضح رہے کہ محمدایوب شیخ ان دنوں شدید علیل ہیں اور مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔