Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی یونیورسٹی کے رہائشی کیمپس سے ایم کیوایم کے چارکارکنوں اورلیاقت آباداورقصبہ کالونی سے ایم کیوایم کے دوکارکنوں کوگرفتارکرلیاگیا


کراچی یونیورسٹی کے رہائشی کیمپس سے ایم کیوایم کے چارکارکنوں اورلیاقت آباداورقصبہ کالونی سے ایم کیوایم کے دوکارکنوں کوگرفتارکرلیاگیا
 Posted on: 5/20/2015
کراچی یونیورسٹی کے رہائشی کیمپس سے ایم کیوایم کے چارکارکنوں اورلیاقت آباداورقصبہ کالونی سے ایم کیوایم کے دوکارکنوں کوگرفتارکرلیاگیا
کراچی آپریشن کے نام پرشہرکے مختلف علاقوں سے ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں کاسلسلہ بدستورجاری ہے
ایم کیوایم کے کسی بھی شہید کارکن کے قاتل کوتوگرفتارنہیں کیاگیا لیکن ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کوگرفتار کیاجارہاہے 
ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کی گرفتاریوں کاسلسلہ بندکیاجائے اورگرفتارشدگان کورہاکیاجائے۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔ 20 مئی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی یونیورسٹی کے رہائشی کیمپس سے ایم کیوایم کے چارکارکنوں کی گرفتاریوں کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی آپریشن کے نام پرشہرکے مختلف علاقوں سے ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں کاسلسلہ بدستورجاری ہے۔ گزشتہ رات قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے کراچی یونیورسٹی کے رہائشی کیمپس میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے اورمعمار سیکٹر اسکیم 33یونٹ کے کارکنوں شاہد ولد عبدالرشید،ذیشان امین ولد امین الدین،محمدعدنان حبیب اوران کے بھائی فیضان حبیب کوگرفتارکرلیا۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ رینجرزنے لیاقت آباد سے ایم کیوایم کے کارکن عدنان ولدعبدالوحیدکوانکے گھرسے گرفتارکرلیا۔اسی طرح قصبہ علی گڑھ سے ایم کیوایم کے کارکن محمد امجد جمیل ولدمحمدجمیل کوگرفتارکرلیا۔ رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ اب تک ایم کیوایم کے کسی بھی شہید کارکن کے قاتل کوتوگرفتارنہیں کیاگیا لیکن ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کوگرفتار کیاجارہاہے ۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کی گرفتاریوں کاسلسلہ بندکیاجائے اورگرفتارشدگان کورہاکیاجائے۔ 

1/11/2025 7:59:35 AM