Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانحہ صفورا کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایم کیوایم کے زیر اہتمام لندن میں تعزیتی اجتماع منعقد کیا گیا


سانحہ صفورا کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایم کیوایم کے زیر اہتمام لندن میں تعزیتی اجتماع منعقد کیا گیا
 Posted on: 5/17/2015
سانحہ صفورا کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایم کیوایم کے زیر اہتمام لندن میں تعزیتی اجتماع منعقد کیا گیا
سانحہ صفورا میں شہید ہونے والے اسماعیلی کمیونٹی کے معصوم و بے گناہ افراد کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شمعیں جلائی گئیں
تعزیتی اجتماع میں رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت، رابطہ کمیٹی کے دیگر ارکان، ایم کیوایم یوکے کے ذمہ داران اور کارکنان کی شرکت 
لندن ۔۔۔ 17 مئی 2015ء
سانحہ صفورا کے شہداء کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام لندن میں تعزیتی اجتماع منعقد کیا گیا۔ تعزیتی اجتماع میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینرندیم نصرت ،رابطہ کمیٹی کے دیگر ارکان، ایم کیوایم یوکے ذمہ داران اور کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر سانحہ صفورا میں سفاک دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے اسماعیلی کمیونٹی کے معصوم وبے گناہ افراد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے شمعیں جلائی گئیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ صفورا پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے۔ سفاک دہشت گردوں نے ایک امن پسند کمیونٹی کے معصوم و بے گناہ عورتوں ،بچوں، نوجوانوں اوربزرگوں کوجس طرح سفاکی سے گولیوں کا نشانہ بنایا، جس طرح ان معصوموں کے خون سے ہولی کھیلی ہے وہ وحشت وبربریت کی بدترین مثال ہے۔ انہوں نے سانحہ پر اسماعیلی کمیونٹی سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ دہشت گردی اوربربریت کے واقعہ میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے۔ 


1/11/2025 8:00:14 AM