ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینرندیم نصرت کی زیرصدارت رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کا اجلاس
اجلاس میں مختلف شعبہ جات میں جاری تنظیم نو کے معاملے پر غوروخوص، مزیدچار ارکان کورابطہ کمیٹی میں شامل کرنے کافیصلہ
رابطہ کمیٹی میں شامل کئے جانیوالوں میں سینیٹرنسرین جلیل، وسیم اختر،توصیف خانزادہ اور شبیراحمدقائم خانی شامل ہیں
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی میں مزیدچار ارکان کی شمولیت کے فیصلے کی توثیق کردی
کراچی ۔۔۔ 17مئی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینرندیم نصرت کی زیرصدارت رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کاایک اجلاس ہوا جس میں پارٹی کے مختلف شعبہ جات میں جاری تنظیم نو کے معاملے پر غوروخوص کیاگیا۔اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے تحت چار ارکان کورابطہ کمیٹی میں شامل کرلیاگیا ۔جن ذمہ داروں کورابطہ کمیٹی میں شامل کرنے کافیصلہ کیاگیا ان میں سینیٹرنسرین جلیل، وسیم اختر،توصیف خانزادہ اور شبیراحمدقائم خانی شامل ہیں۔ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی میں مذکورہ چار ارکان کی شمولیت کے فیصلے کی توثیق کردی ہے ۔
English
وڈیو