لاہور کے علاقے کوٹ خواجہ سعید میں عمارت میں آگ لگنے سے 6بچوں کے جھلس کر جاں بحق ہونے پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن:۔۔17؍ مئی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے لاہور کے علاقے کوٹ خواجہ سعید میں تین منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 6بچوں کے جھلس کر جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے۔اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان 6بچوں کے جھلس کر جاں بحق ہونے پر سوگوار لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آگ لگنے سے جھلس کر جاں بحق ہونے والے 6بچوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔(آمین)