Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم پی ڈبلیو ڈی ونگ اورایم کیوایم کے ہر دل عزیز کارکن نورالدین بھمانی عرف( منا بھائی)کے انتقال پرجناب الطاف حسین کا اظہار افسوس


ایم کیوایم پی ڈبلیو ڈی ونگ اورایم کیوایم کے ہر دل عزیز کارکن نورالدین بھمانی عرف( منا بھائی)کے انتقال پرجناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
 Posted on: 5/16/2015
ایم کیوایم پی ڈبلیو ڈی ونگ اورایم کیوایم کے ہر دل عزیز کارکن نورالدین بھمانی عرف( منا بھائی)کے انتقال پرجناب الطاف حسین اظہار افسوس
نور الدین بھمانی عرف( منا بھائی)کی پی ڈبلیو ڈی ونگ اور ملک بھر کے معذور افراد کیلئے خدمات پر شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہیں
نور الدین بھمانی عزم وہمت کا پیکر تھے جنہوں نے اسٹیچر پرہوتے ہوئے بھی کبھی ہمت نہیں ہاری
مرحوم کے سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی اظہار
لندن۔۔۔16مئی2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم پی ڈبلیو پر سن وتھ ڈس ایبلیٹی ڈی ونگ اورایم کیوایم کے ہر دل عزیز کارکن نورالدین بھمانی عرف( منا بھائی)کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ نور الدین بھمانی عرف( منا بھائی)کی پی ڈبلیو ڈی ونگ اور ملک بھر کے معذورر افراد کیلئے خدمات پر شاندار خراج تحسین پیش کر تے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نور الدین بھمانی عزم وہمت کا پیکر تھے جنہوں نے اسٹیچر پرہوتے ہوئے بھی کبھی ہمت نہیں ہاری ۔ انہوں نے کہاکہ نور الدین بھمانی طویل عرصے سے اسٹیچر پر تھے اور اسی حالت میں وہ معذور افراد کیلئے کام بھی کرتے تھے اور ساتھ ہی ایم کیوایم کے ہر پروگرام میں شامل ہو تے تھے۔انہوں نے کہا کہ نور الدین بھمانی انتہائی مخلص اور ملنسارآدمی تھے جو ہر انسان کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھ کر ان کی مدد کر تے تھے۔ انہوں نے نور الدین بھمانی مرحوم کے سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کااظہار کر تے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعاکہ اللہ تعالیٰ مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سو گوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا عطا کریں۔مرحوم نے سوگوار ان میں بیوہ اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔

1/11/2025 7:58:55 AM