Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان کے کونے کونے کے عوام بنیادی سہولیات کیلئے ترس رہے ہیں۔الطاف حسین


پاکستان کے کونے کونے کے عوام بنیادی سہولیات کیلئے ترس رہے ہیں۔الطاف حسین
 Posted on: 5/16/2015
پاکستان کے کونے کونے کے عوام بنیادی سہولیات کیلئے ترس رہے ہیں۔الطاف حسین
اس سے قطعی انکار نہیں کہ ملک کو ترقیاتی منصوبوں کی ضرورت ہوتی ہے
اگر کسی ملک کے عوام کو زندگی گزارنے کیلئے لازمی اجزاء دستیاب نہ ہوں تو ترقیاتی منصوبے کس کے کام آئیں گے ؟
آج پاکستان کے ہرکونے کے شہری پانی، بجلی ،گیس، روزگار،صحت ، تعلیم اوربنیادی سہولتوں سے محروم ہیں
وفاقی اورصوبائی کابینہ کے چیف ایگزیکٹو سے لیکر گورنر تک سب عوام کو بجلی ، گیس، پانی ،صحت اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کی جدوجہد میں مصروف ہوجائیں
فی الحال ایوان صدر، وزیراعظم ہاؤس، وزیراعلیٰ ہاؤس، گورنر ہاؤس اور دیگربڑے بڑے اہم سرکاری اداروں میںناشتوں ،ظہرانوں ، عصرانوں اور عشائیوں کی پرتعیش دعوتوں پر مکمل پابندی عائد کی جائے 
تمام وزراء ، ارکان پارلیمنٹ اور دیگر سرکاری حکام کو پابند کیاجائے کہ وہ تاحکم ثانی ہوائی جہاز کی فرسٹ کلاس یا بزنسکلاس میں سفرکرنے کے بجائے اکنامی کلاس میں سفرکریں 
رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے ارکان اور نائن زیرو لء مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران اور کارکنان سے ٹیلی فون پر خطاب
لندن۔۔۔16، مئی2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان کے عوام بنیادی سہولیات کیلئے ترس رہے ہیں اور عوام کو زندہ رہنے اور زندگی گزارنے کیلئے بنیادی سہولیات کی فراہمی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے ارکان اور نائن زیرو پر تنظیمی خدمات انجام دینے والے مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران اور کارکنان سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ کسی بھی ملک کو صحیح معنوں میں ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کیلئے لازمی ہے کہ ملکی ترقی کے ثمرات ملک کے تمام عوام تک کسی امتیاز اورتفریق کے بغیر پہنچیں اور ملک کے تمام عوام کو زندہ رہنے اور زندگی گزارنے کے لازمی اجزاء دستیاب ہوں ۔ ان اجزاء میں صحت مند غذا، انرجی بشمول گیس، رہائش ، روزگار، پانی، موسمی اثرات سے بچاؤ کا لباس ، علاج ومعالجہ کی سہولیات اور تعلیم شامل ہیں ۔ مجھے اس بات سے بھی قطعی انکار نہیں کہ ملک کی ترقی وخوشحالی اور ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنے کیلئے بڑے بڑے ترقیاتی منصوبوں کی بھی ضرورت ہوتی ہے لیکن اگر کوئی ملک کہنے کو تو ترقی یافتہ ہو اور اس کی ترقی کے ثمرات عوام تک نہ پہنچیں تو ایسے ملک کو عجائب گھر میں تو رکھا جاسکتا ہے لیکن ترقی یافتہ نہیں کہا جاسکتا۔جب اس ملک کے عوام ہی بنیادی سہولیات سے محروم رہیں گے اور زندہ نہیں بچیں گے تو بڑے بڑے ترقیاتی منصوبے کن شہریوں کے کام آئیں گے؟
جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج پاکستان کے ہرکونے میں رہنے والاشہری پانی کی عدم فراہمی کا شکار ہے اور پانی کی عدم فراہمی کے سبب قیمتی جانور بھی موت کی آغوش میں جارہے ہیں، خوراک نہ ہونے کے سبب معصوم بچے اپنی ماؤں کی گود میں لیٹے لیٹے موت کے منہ میں جارہے ہیں، اگر کسی گھر میں خشک اجناس موجود ہے لیکن گیس کی عدم فراہمی کے باعث اس گھر کے افراد کھانا پکانے سے محروم ہیں، گرمی کی شدت کی وجہ سے پورے ملک کے ماحول میں آکسیجن کا تناسب کم ہونے کے سبب شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے اور بجلی کی عدم فراہمی کے باعث الیکٹرک سے چلنے والی اشیا ء بند پڑی ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ روزگارکے ذرائع میسر نہ ہونے کے باعث غریب شہری اپنے بچوں کوایک وقت کا کھانا کھلانے سے بھی قاصر ہے جبکہ تعلیمی مراکز کی عدم فراہمی کے باعث والدین اپنے معصوم بچوں کو مکینک، کارصاف کرنے یا محنت مزدوری حتیٰ کہ بھٹہ مزدوری جیسے کام کرانے تک پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک میں اگر کہیں صحت کے مراکز موجود ہیں تو وہاں ڈاکٹرز دستیاب نہیں ہیں اوراگر ڈاکٹرزبھی موجود ہیں تووہاں ادویات موجود نہیں ہیں اورغریب عوام علاج ومعالجہ کی سہولت سے محروم ہیں۔ غربت ، مہنگائی اورروزگارنہ ہونے کے باعث غریب عوام کھانے پینے کی اشیاء خریدنا تو کجا موسم کے تقاضوں کے مطابق تن ڈھانپنے کے کپڑے خریدنے کی بھی استطاعت نہیں رکھتے ۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں آخر میں وفاقی وصوبائی حکومتوں سے پرزور اپیل کرتا ہوں کہ خدارا!! فی الحال ایوان صدر، وزیراعظم ہاؤس، وزیراعلیٰ ہاؤس، گورنر ہاؤس اور دیگربڑے بڑے اہم سرکاری اداروں میں ناشتوں ،ظہرانوں ، عصرانوں اور عشائیوں کی پرتعیش دعوتوں پر مکمل پابندی عائد کی 
جائے ۔ تمام وزراء ، ارکان پارلیمنٹ اور دیگر سرکاری حکام کو پابند کیاجائے کہ وہ تاحکم ثانی ہوائی جہاز کی فرسٹ کلاس یا بزنس کلاس میں سفرکرنے کے بجائے اکنامی کلاس میں سفرکریں ،وفاقی اورصوبائی کابینہ کے چیف ایگزیکٹو سے لیکر گورنر تک سب عوام کو بجلی ، گیس، پانی ،صحت اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کی جدوجہد میں مصروف ہوجائیں۔ میں ان سب کیلئے دعا کروں گا کہ وہ نیک نیتی سے یہ عمل شروع کریں تو اللہ تعالیٰ ان کی مددفرمائے گا۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں نے اپنے اس بیان میں حقائق بیان کیے ہیں ، کوئی سیاسی بات نہیں کی لہٰذا میری مؤدبانہ گزارش ہے کہ میرے اس بیان کو براہ کرم مکمل شائع کرکے شکریہ کا موقع دیں۔
English Readers
وڈیو

1/11/2025 7:59:36 AM