ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینرندیم نصرت کی اسماعیلی کمیونٹی کے رہنما سلطان الانہ سے فون پرگفتگو،سانحہ صفوراپر تعزیت کا اظہار کیا
سانحہ صفورا صرف کراچی کیلئے ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کیلئے ایک بڑاسانحہ ہے۔ندیم نصرت
سانحہ پرقائدتحریک الطاف حسین ، ایم کیوایم کے تمام کارکنان اورعوام اسماعیلی کمیونٹی کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ندیم نصرت
سلطان الانہ نے سانحہ پر سوگ منانے اوراسماعیلی کمیونٹی سے بھرپوراظہاریکجہتی پر ایم کیوایم کی قیاد ت کاشکریہ اداکیا
لندن ۔۔۔ 14 مئی 2015ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینرندیم نصرت نے پاکستان میں اسماعیلی کمیونٹی کے رہنما سلطان الانہ سے فون پرگفتگوکی اوران سے گزشتہ روزصفوراگوٹھ کے قریب اسماعیلی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے معصوم وبے گناہ افرادکے قتل عام کے سانحہ پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ندیم نصرت نے سلطان الانہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سانحہ صفورا صرف کراچی کیلئے ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کیلئے ایک بڑاسانحہ ہے جس پر ہم سب کودکھ ہے اوراس سانحہ پرقائدتحریک الطاف حسین ، ایم کیوایم کے تمام کارکنان اورعوام اسماعیلی کمیونٹی کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ سلطان الانہ نے اس سانحہ پر سوگ منانے اوراسماعیلی کمیونٹی سے بھرپوراظہاریکجہتی پر ایم کیو ایم کی قیادت کاشکریہ اداکیااورکہاکہ اس سانحہ پر پوری قوم نے جس طرح یکجہتی کااظہارکیاہے اس پر ہم سب کے شکرگزار ہیں ۔