Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان کا سب سے بڑا چیلنج انتہاء پسندی اور دہشت گردی ہے، کل کا حملہ اسماعیلی کمیونٹی پر حملہ نہیں بلکہ یہ حملہ پاکستان کے استحکام اور سالمیت پر حملہ تھا، ڈاکٹرمحمدفاروق ستار


پاکستان کا سب سے بڑا چیلنج انتہاء پسندی اور دہشت گردی ہے، کل کا حملہ اسماعیلی کمیونٹی پر حملہ نہیں بلکہ یہ حملہ پاکستان کے استحکام اور سالمیت پر حملہ تھا، ڈاکٹرمحمدفاروق ستار
 Posted on: 5/14/2015
پاکستان کا سب سے بڑا چیلنج انتہاء پسندی اور دہشت گردی ہے، کل کا حملہ اسماعیلی کمیونٹی پر حملہ نہیں بلکہ یہ حملہ پاکستان کے استحکام اور سالمیت پر حملہ تھا، ڈاکٹرمحمدفاروق ستار
آغا خان کمیونٹی پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے جنہوں نے یہ حملہ کیا وہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام نہیں چاہتے، آغا مسعود
سانحہ صفورا کو بیان کرنے کے لئے میرے پاس الفاظ کی قلت ہے آج میرے پاس وہ الفاظ نہیں، مقتدا منصور
اسماعیلی برادری کو ٹارگٹ کرنا پاکستان کو غیرمستحکم اور انتشار کا شکار کرنا ہے واقعے کی تحقیقات کرکے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔ رشیدگوڈیل
اسماعیلی برادری وہ کمیونٹی ہے جس کا کام انسانیت کی خدمت ہے، اعجاز فاروقی
سانحہ صفورا لمحہ فکریہ ہے ان لوگوں کے لئے جو کراچی میں کامیاب آپریشن کی باتیں کر رہے ہیں، امین یوسف
امتیاز خان فاران، واجد رضا اصفہانی، مولانا اطہر مشہدی، رشید گوڈیل اور دیگر کا جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں سانحہ صفوراگوٹھ کے شہداء کی یاد میں منعقد تقریب سے خطاب
کراچی ۔۔14؍مئی 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت سانحہ صفوراگوٹھ میں شہید کیے جانے والے اسماعیلی برادری کے بھائیوں،بہنوں اورنوجوان شہداء کی یادمیں شمعیں روشن کی گئی اوراسماعیلی برادری سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ اس سلسلے میں گراؤنڈ عزیزآباد میں یادگاری تقریب منعقد کی گئی اور شہداء صفوراگوٹھ کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی اورپرنس کریم آغاخان سمیت پوری اسماعیلی برادری کے صبرجمیل کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی۔تقریب میں اسماعیلی برداری سے تعلق رکھنے والے بزرگ،نوجوان،خواتین،بچے اوربچیوں کے علاوہ تمام مذاہب، مختلف مکاتب فکر،قومیتوں اوربرادری سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے خصوصی شرکت کی اورایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان کے انچارج کہف الوریٰ، اراکین رابطہ کمیٹی،اراکین سینٹرل ایگزیکٹو کونسل،حق پرست اراکین سینیٹ،قومی وصوبائی اسمبلی، شعبہ جات کے ارکان اوردیگرذمہ داران کے ہمراہ شمعیں روشن کی۔بعدازاں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وحق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کاسب سے بڑاچیلنج انتہاء پسندی اوردہشت گردی ہے۔ کل کاحملہ اسماعیلی کمیونٹی پرحملہ نہیں بلکہ یہ حملہ پاکستان کے استحکام اورسالمیت پرحملہ تھا۔انہوں نے پرنس کریم آغاخان اورپوری اسماعیلی برادری سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا ۔ ا انہوں نے کہاکہ ایک پرامن اورپاکستان سے محبت کرنیو الی برادری کے ساتھ جس طرح کاظلم ہواہے شائدآرمی پبلک اسکول پشاورکے بعدیہ دوسرا بڑا سانحہ ہے۔کل کے سانحہ نے ہماری اس بات کواجاگرکیاہے کہ پاکستان کاسب سے بڑاچیلنج انتہاء پسندی اوردہشت گردی ہے ،قومی ایکشن پلان کو بنانے سے دہشت گردی اورانتہاء پسندی ختم نہیں ہوگی بلکہ اس کے لئے قومی ایکشن پلان پرعمل بھی کرناہوگا۔انہوں نے کہاکہ کراچی آپریشن کوقومی ایکشن پلان کے مطابق ڈھالنا ہوگا کل جوکچھ ہو اوہ پاکستان بنانے،پاکستان بچانے،پاکستان کی تعمیروترقی کرنے والے اور پاکستان کوصیح سمیت پرچلانے اور پاکستان کوجناح کاپاکستان بنانے والوں کے ساتھ ہوا،اگراصل ملزمان کوچھوڑکرایک سیاسی جماعت کے اندر سارے جرائم کے مجرموں کوتلاش کرنے لگے گے اورکراچی کاسارابگاڑاس میں تلاش کیاجائے گاتواس قسم کے واقعات رونما ہوتے رہیں گے۔آج کراچی جو پاکستان کی ترقی کاانجن ہے اورمنی پاکستان ہے اسے قومی ایکشن پلان کے تحت مقامی پولیس اورمقامی حکومتوں کے نظام دینے ہونگے اوریہاں کے شہریوں کومحلہ اور گلیوں میں چوکیداری نظام بحال کرنے ہونگے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ سانحہ صفورا گوٹھ میں ملوث قاتلوں کوبے نقاب کرکے سزادی جائے۔تقریب سے تجزیہ نگار آغا مسعودنے خطاب میں کہا کہ ہم یہ سانحہ کبھی نہیں بھول سکیں گے آغاخان کمیونٹی پرحملہ پاکستان پرحملہ ہے جنہوں نے یہ حملہ کیاوہ پاکستان کی سلامتی اوراستحکام نہیں چاہتے۔سینئر صحافی مقتدامنصورنے کہاکہ سانحہ صفوراکوبیان کرنے کے لئے میرے پاکستان الفاظ کی قلت ہے آج میرے پاس وہ الفاظ نہیں کہ میں کس طرح سے ان کے غموں کااظہارکروں۔انہوں نے اپنی جانب سے اسماعیلی برادری سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اورلواحقین کے صبرجمیل کے لئے دعاکی۔تقریب سے قومی اسمبلی میں حق پرست گروپ کے پارلیمانی لیڈررشیدگوڈیل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کل جس حادثے سے دوچارہوااوراس کمیونٹی کونشانہ بنایاگیاجس نے پاکستان بنایا۔یہ پرامن لوگ ہیں انہیں ٹارگٹ کرنا کا بنیادی مقصدپاکستان کوغیرمستحکم اورانتشارکاشکارکرناہے۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک جناب الطاف حسین نے 2008ء میں اس بات کی نشاندہی کی تھی کہ دہشت گرد کراچی میں کمین گاہیں بنارہے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ واقعے کی تحقیقات کرکے قاتلوں کوگرفتارکیاجائے اورکراچی اورپاکستان دشمنوں کوان کے منطقی انجام تک پہنچایاجائے صدرآرٹس کونسل اعجازفاروقی نے کہاکہ اسماعیلی برادری وہ کمیونٹی ہے جس کاکام انسانیت کی خدمت ہے۔انہوں نے کہاکہ اتنے بڑے سانحہ کواسماعیلی کمیونٹی نے جس صبروضبط سے سہاہے اور خاموشی سے برادشت کا مظاہرہ کیامیں اس پرانہیں خراج تحسین پیش کرتاہوں۔پی ایف یوجے کے سیکریٹری جنرل امین یوسف نے پورے ملک کے صحافی برادری کی جانب سے اسماعیلی کمیونٹی سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ یہ سانحہ لمحہ فکریہ ہے ان لوگوں کے لئے جو کراچی میں کامیاب آپریشن کی باتیں کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگراب بھی ہم سب کوایک ہوناہوگااور ہوش کے ناخن لینے ہونگے اوراگرہم نے ایسا نہیں کیاتوکل ہماری باری ہوگی۔کراچی پریس کلب کے سابق صدرامتیازخان فاران نے کہاکہ آج ہم یہاں اپنی اسماعیلی برادری کے دکھ میں شریک ہیں اوران سے دلی تعزیت کرتے ہیں لیکن اس تقریب کے انعقادپرمتحدہ کوخراج تحسین پیش کرتاہوں جنہوں نے ایک بارپھرثابت کردیا کہ وہ مظلوموں کے ساتھ ہے اوران کے غموں کوبانٹ رہی ہے،اللہ تعالیٰ پاکستان کوقائم ودائم رکھے اورشہداء کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے۔ کراچی یونین آف جرنلسٹ کے سیکرٹری واجد رضا اصفہانی نے کہاکہ پاکستان بنانے میں اسماعیلی برادری کابڑاہاتھ ہے یہ پاکستان کی معصوم برادری ہے جس کودہشت گردی کانشانہ بنایاگیا۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں جاری ٹارگٹ آپریشن کی درستگی بہت ضروری ہے ۔تقریب سے ممتازمذہبی اسکالر مولانا اطہر مشہدی نے کہاکہ پاکستان میں تسلسل سے ہونے والی دہشت گردی اب ان لوگوں تک پہنچ گئی جوپاکستان بنانے والوں میں شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ جب تک ہرمظلوم قائدتحریک الطاف حسین کے ساتھ کھڑا نہیں ہوگا تو پاکستان کوظالموں کے ظلم سے نجات نہیں مل سکتی۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے ہمیشہ مظلوموں کے حق اورپاکستان کی بقاء وسلامتی کادرس دیاہے۔

1/11/2025 6:49:40 AM