آج بروزجمعرات لیاقت آبادسے ایم کیوایم کے کسی یونٹ انچارج یا کارکن کو گرفتارنہیں کیاگیا۔رابطہ کمیٹی
اس حوالے سے بعض ٹی وی چینلزپر نشرہونے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں
بدھ 13مئی کو علی الصبح لیاقت آباد سے یونٹ 161کے دوکارکنوں سیدمقبول علی اورمسرورکو گھروں سے گرفتارکیاگیا
بدھ کو ہی صبح سات بجے ایم کیوایم لائنزایریا سیکٹریونٹ 52کے کارکن نعیم ولدجمیل کوگرفتارکیاگیا
12مئی کو ایم کیوایم کے چار کارکنوں کوگرفتارکیاگیاجن میں عادل انصاری، نعیم اختر، عبدالحمید اورفرہاداحمد شامل ہیں
11مئی کو ایم کیوایم کے چارذمہ داروں اورکارکنوں کوگرفتارکیاگیاجن میں گلشن اقبال کے سیکٹر انچارج محمدشاہد بھی شامل ہیں
چوبیس گھنٹوں کے دوران ایم کیوایم کے دوکارکنوں خرم احمداورمحمدعلی کوشہیدکردیاگیالیکن انکے قاتلوں کوگرفتارنہیں کیا گیا آپریشن کے نام پر ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کوگرفتار کیاجارہا ہے۔ رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 14 مئی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ چندروزکے دوران ایم کیوایم کے کئی کارکنوں کی گرفتاریوں کی مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رینجرزکے اہلکاروں نے بدھ 13مئی کوعلی الصبح پونے پانچ بجے لیاقت آباد سے یونٹ 161کے دوکارکنوں سیدمقبول علی اورمسرورکوان کے گھروں سے گرفتارکیا جبکہ بدھ کو ہی صبح سات بجے پولیس نے ایم کیوایم لائنزایریا سیکٹریونٹ 52کے کارکن نعیم ولدجمیل کوگرفتارکرلیا۔رابطہ کمیٹی نے وضاحت کی کہ آج بروزجمعرات لیاقت آبادسے ایم کیوایم کے کسی یونٹ انچارج یا کارکن کو گرفتارنہیں کیاگیااوراس حوالے سے بعض ٹی وی چینلزپر نشرہونے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ 12مئی کوبھی ایم کیوایم کے چار کارکنوں کوگرفتارکیاگیاجن میں لانڈھی سیکٹریونٹ 90کے کارکن عادل انصاری، لائنزایریاسیکٹرکے نعیم اخترولدسلیم اختر،نارتھ ناظم آباد یونٹ 173کے کارکن عبدالحمید ولدعلی محمد، اورنگی ٹاؤن سیکٹریونٹ 118-C کے کارکن فرہاداحمدولد اسراراحمدشامل ہیں۔اسی طرح11مئی کوبھی ایم کیوایم کے چارذمہ داروں اورکارکنوں کوگرفتارکیاگیاجن میں گلشن اقبال کے سیکٹر انچارج محمدشاہد بھی شامل ہیں جنہیں رینجرزنے دفترسے گھرجاتے ہوئے گرفتارکیا۔ اسی طرح برنس روڈسیکٹر یونٹ 22 کی یونٹ کمیٹی کے رکن محمدجاوید کورینجرزنے صدرٹاؤن میں انکے دفترسے گرفتارکیاجبکہ اورنگی ٹاؤن یونٹ 121-A کے کارکن عادل ضیاء کو کے پی ٹی سے گرفتارکیاگیا۔اسی روزکورنگی سیکٹریونٹ 74کے کارکن شعیب خان کوبھی گرفتارکیاگیا۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نارتھ ناظم آباداوراورنگی ٹاؤن میں ایم کیوایم کے دوکارکنوں خرم احمداورمحمدعلی کوشہیدکردیاگیالیکن ان کے قاتلوں کوگرفتارنہیں کیاگیا لیکن آپریشن کے نام پر ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کوگرفتار کیاجارہا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کی گرفتاریوں کاسلسلہ بندکیاجائے ، گرفتارشدگان کورہاکیاجائے اورگرفتارشدگان کو عدالت میں پیش کیاجائے