Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے تحت اسماعیلی برادری سے اظہاریکجہتی کیلئے آج بعدنماز مغرب تعزیتی اجتماعات منعقد ہوں گے


ایم کیوایم کے تحت اسماعیلی برادری سے اظہاریکجہتی کیلئے آج بعدنماز مغرب تعزیتی اجتماعات منعقد ہوں گے
 Posted on: 5/14/2015
ایم کیوایم کے تحت اسماعیلی برادری سے اظہاریکجہتی کیلئے آج بعدنماز مغرب تعزیتی اجتماعات منعقد ہوں گے
اسماعیلی کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی سمیت صوبہ سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان ، آزادکشمیراور گلگت بلتستان میں تعزیتی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے
کراچی سمیت ملک بھر میں سانحہ صفورا چورنگی میں جاں بحق ہونے والے افراد کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیں گئی
جاں بحق ہونے والے افراد کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی
(Candle Vigil) اور ایک منٹ کی خاموشی کیلئے مرکزی اجتماع جناح گراؤنڈ کراچی میں ہوگا
تعزیتی اجتماعات میں رابطہ کمیٹی ، منتخب ارکان ، مختلف شعبہ جات کے ارکان، ملک بھرکے زونوں، 
سیکٹروں اور یونٹوں کے ذمہ داران ، کارکنان اور ہمدرد عوام شرکت کریں گے
کراچی ۔۔۔14،مئی2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت آج بروز جمعرات بعدنماز مغرب جناح گراؤنڈ عزیزآبادکراچی سمیت ملک بھر میں صفورا چورنگی کے سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی یاد میں(Candle Vigil) شمعیں روشن کی جائیں گی اورانہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسلح دہشت گردوں نے کراچی کے علاقے صفورا چورنگی کے قریب بس میں سواراسماعیلی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بناکر 46 افراد کو سفاکی سے قتل اور متعددافراد کو شدید زخمی کردیاتھا۔ ایم کیوایم کی جانب سے آج بروزجمعرات کو ملک بھر میں سانحہ صفوراچورنگی کے المناک واقعہ پر اسماعیلی کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی سمیت صوبہ سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان ، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں یوم سوگ منانے اورتعزیتی اجتماعات منعقد کرنے کا اعلان کیاتھا ۔ اس سلسلے میں آج ایم کیوایم کے مرکز جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں سانحہ صفورا چورنگی میں جاں بحق ہونے والے افراد کی یاد میں (Candle Vigil)شمعیں روشن کی جائیں گی اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی ۔تعزیتی اجتماعات میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ، منتخب ارکان سینیٹ، قومی وصوبائی اسمبلی ، ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات کے ارکان، مختلف زونوں، سیکٹروں اور یونٹوں کے ذمہ داران ، کارکنان اور ہمدرد عوام شرکت کریں گے ۔

1/11/2025 6:38:19 AM