ایم کیوایم کے اراکین قومی اسمبلی نے سانحہ صفورا گوٹھ میں اسماعیلی برادری پر سفاکانہ حملے کے خلاف قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں تحریک التواء جمع کرادی
اسلام آباد۔۔۔14، مئی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین قومی اسمبلی نے سانحہ صفورا گوٹھ میں اسماعیلی برادری پر سفاکانہ حملے کے خلاف قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں تحریک التواء جمع کرادی ہے ۔یہ تحریک التوا ء قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر رشید گوڈیل ، حق پرست اراکین قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار ، آصف حسنین ، سفیان یوسف ، ڈاکٹر فاروق ستار ، مزمل قریشی اور کنور نوید جمیل نے اپنے دستخطوں کے ساتھ جمع کرائی ہے ۔ تحریک التواء میں سانحہ صفورا گوٹھ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف قرار واقعی کارروائی اور معزز ایوان میں اس سانحہ پر بحث کا مطالبہ بھی کیا گیا ۔