عوام سانحہ صفوراکے شہیدوں کی تدفین میں زیادہ سے زیادہ تعدادمیں شرکت کریں۔ الطا ف حسین
یوم سوگ :سانحہ صفوراکے شہداکی تدفین کے بعداپنی کاروباری سرگرمیاں شروع کردیں اورٹرانسپورٹ سڑکوں پرلے آئیں۔تاجروں، دکانداروں اورٹرانسپورٹرزسے ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی اپیل
عوام دہشت گردی کانشانہ بننے والی اسماعیلی کمیونٹی سے بھرپوریکجہتی کااظہارکریں،شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کریں۔الطاف حسین
لندن۔۔۔ 14مئی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سانحہ صفورامیں اسماعیلی کمیونٹی کے 45معصوم بے گناہ بچوں، خواتین ، نوجوانوں اوربزرگوں کے بہیمانہ قتل عام کے خلاف آج بروزجمعرات ایم کیوایم کی اپیل پر منائے جانے والے یوم سوگ کے موقع پر شہیدوں کوزبردست خراج عقیدت پیش کریں اوردہشت گردی کانشانہ بننے والی اسماعیلی کمیونٹی سے بھرپوریکجہتی کااظہارکرتے ہوئے شہیدوں کی تدفین میں زیادہ سے زیادہ تعدادمیں شرکت کریں۔اپنے بیان میں جناب الطا ف حسین نے تاجروں، دکانداروں اورٹرانسپورٹرزسے اپیل کی کہ وہ سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تدفین کے بعداپنی کاروباری سرگرمیاں شروع کردیں اورٹرانسپورٹ سڑکوں پر لے آئیں۔انہوں نے کہاکہ سانحہ صفوراایک قومی سانحہ ہے اوراس پر جتنا بھی دکھ کااظہارکیاجائے وہ کم ہے ۔ انہوں نے اس سانحہ پرایک بارپھراسماعیلی کمیونٹی سے یکجہتی کااظہارکیا۔