متحدہ قومی موومنٹ لیاقت آباد سیکٹریونٹ 166کے کارکن خرم احمدشہید کو لیاقت آباد کے سی ایریا قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔
نماز جنازہ ولیاقت آباد میں ادا کی گئی ،نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے انچارج کہف الوریٰ ،
رکن رابطہ کمیٹی عظیم فاروقی ، حق پرست ارکان اسمبلی ، ایم کیو ایم کے کارکنان اور مرحوم کے عزیزواقارب کی شرکت
کراچی ۔۔13؍ مئی 2015
متحدہ قومی موومنٹ لیاقت آباد سیکٹریونٹ 166کے کارکن خرم احمد شہید کوآہوں اور سسکیوں کے ساتھ لیاقت آباد سی ایریا کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ شہید خرم احمد کی نماز جنازہ لیا قت آباد "سی ایریا "میں ادا کی گئی ، نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے انچارج کہف الوریٰ ،رکن رابطہ کمیٹی عظیم فاروقی ، حق پرست اراکین اسمبلی ،لیاقت آباد سیکٹر کے ذمہ داران و کارکنان، شہید کے عزیز واقارب ، سمیت علاقے کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی ۔