Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم سانحہ صفورا گوٹھ پر کل بروز جمعرات یوم سوگ منائے گی ، الطاف حسین


ایم کیوایم سانحہ صفورا گوٹھ پر کل بروز جمعرات یوم سوگ منائے گی ، الطاف حسین
 Posted on: 5/13/2015
ایم کیوایم سانحہ صفورا گوٹھ پر کل بروز جمعرات یوم سوگ منائے گی ، الطاف حسین 
ٹرانسپورٹرز ، دکاندار ، اسکول ، تاجر، صنعتکار اپنے کاروبار اور سرگرمیاں بند رکھ کر سوگوارخاندان سے یکجہتی کااظہار کریں 
صفورا گوٹھ پر بس میں داعش اور طالبان کے لوگ موٹر سائیکلوں پربیٹھ کر حملہ آور ہوئے ، الطاف حسین 
وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ کی راہ میں جو جو رکاوٹیں ہیں وہ کھل کر قوم کو بتا ئیں ورنہ اپنے عہدوں سے استعفے دیدیں 
انسانوں کے روپ میں خونی بھیڑیئے معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں، رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے اراکین سے گفتگو 
لندن۔۔۔13، مئی 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کل بروز جمعرات سانحہ صفورا چورنگی پر یوم سوگ منائے گی لہٰذا ٹرانسپورٹرز ، ادکانداروں ، اسکولوں ، تاجروں اور صنعتکاروں سے اپیل ہے کہ وہ اپنے کاروبار اور سرگرمیوں کو بند رکھ کر سانحہ صفورا چورنگی کے متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کااظہار کریں ۔ وہ بدھ کی صبح سانحہ صفورا گوٹھ کے بعدایم کیوایم رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے اراکین سے گفتگو کررہے تھے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ صفورا گوٹھ کے علاقے میں بس پر داعش اور طالبان کے دہشت گرد موٹر سائیکلوں پربیٹھ کر حملہ آور ہوئے اورمعصوم شہریوں پرگولیاں برسائیں۔انہوں نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ سے کہا کہ آپ کی راہ میں جو جو رکاوٹیں ہیں کھل کر قوم کو بتائیں ورنہ اپنے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیدیں ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ آج صبح سویرے ایک بس حسب معمول لوگوں کو گھر ں سے پک کرکے انہیں جائے مقام پر جہاں جہاں مستقل مسافروں کو جانا ہوتا تھا انہیں وہاں وہاں لیکر جاتی اور انہیں بس سے اتار کر بس آگے کی طرف روانہ ہوجاتی اور یہ بس بالآخر آخری مسافر کو بھی اس کی منزل تک پہنچاتی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ صفورا گوٹھ کے علاقے میں اس بس پر داعش اور طالبان کے لوگ موٹر سائیکلوں پر بیٹھ کر حملہ آور ہوئے ،جنہوں نے بس کو رکوایا ، بس کے اندر داخل ہوئے اور مسافروں پر اندھا دھند گولیاں برسانا شروع کردیں جسکے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 43سے زائد افراد جاں بحق ہوئے اور درجنوں زخمی ہیں جبکہ ہلاک و زخمی ہونے والو ں میں خواتین بھی شامل ہیں ۔ الطاف حسین نے کہا کہ سانحہ صفورا گوٹھ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، انسانوں کے روپ میں خونی بھیڑیئے معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے طاقت ور ادارے اور پولیس صرف زیادہ تر مہاجر علاقوں کے محاصرے کرکے وہاں تو گھر گھر تلاشی لیتی ہے لیکن جو ان داعش کے ، طالبان کے دہشت گردوں کی ٹریننگ دینے والے مذہب کے نام سے کراچی میں جو بعض مدرسے قائم ہیں آج تک کبھی قانون نافذ کرنے والا ادارہ یا پولیس وہاں نہیں پہنچی جس کا ثبوت لال مسجد کا مولوی عبدالعزیز ہے اور لال مسجد میں پڑھنے والے داعش کے طلبہ اور طالبات ہیں جو کھلے عام داعش کا لٹریچر بانٹ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر کراچی میں صرف ایک تنظیم کو نشانہ بنانا ہے تو ایک دن داعش جیسی خونی تنظیموں کو ختم کرنے والے قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پولیس دہشت گردوں کیلئے باآسانی اور مکمل قبضہ کرنے کا موقع فراہم کریں گے ۔ انہوں نے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے واضح الفاظ میں کہا کہ آپ کی راہ میں جو جو رکاوٹیں ہیں کھل کر قوم کو بتا ئیں ورنہ اپنے اپنے عہدوں سے استعفے دیدیں ۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر کراچی کے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی مدد آپ کے اصول کے تحت دہشت گردوں کے حملوں سے نمٹنے کیلئے ویجلینس کمیٹیاں بنائیں ، چوکیداری نظام قائم کریں اور دہشت گردوں سے مقابلہ کرنے کی پرائیویٹ اداروں سے فوجی ٹریننگ حاصل کریں ۔ انہوں نے کہاکہ آج کراچی کی ہر آنکھ اشکبار ہے جبکہ دوسری طرف طالبان ،د اعش دوست بعض صحافی حضرات اور اینکر پرسنز خوشی میں ایک دوسرے کو مٹھائی کھلا رہے ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے صفورا گوٹھ سانحہ میں ہلاک ہونے والوں کیلئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جواررحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر کرنے کی طاقت عطا کرے ۔
English
وڈیو

1/11/2025 6:44:38 AM