Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
نیشنل گرڈسے کراچی کو650میگاواٹ بجلی کی فراہم بندکرنے کا زاہدخان کابیان کراچی دشمنی اورقومی ہم آہنگی کے صریحاًخلاف ہے،فیصل سبزواری
Posted on: 6/10/2013
نیشنل گرڈسے کراچی کو650میگاواٹ بجلی کی فراہم بندکرنے کا زاہدخان کابیان کراچی دشمنی اورقومی ہم آہنگی کے صریحاًخلاف ہے،فیصل سبزواری
زاہدخان کراچی کواندھیروں میں دھکیل کرپاکستان کی معیشت کونقصان پہنچاناچاہتے ہیں
سوچی سمجھی سازش کے تحت کراچی اوراس کے شہریوں کیساتھ مسلسل تعصب برتا جارہا ہے پہلے گیس کی سپلائی کم کرکے کراچی کوگیس کی مصنوعی لوڈشیڈنگ کاتحفہ دیاگیااوراب نیشنل گرڈسے 650میگاواٹ بجلی کاٹنے کی باتیں کی جارہی ہیں
کراچی قومی خزانے میں70فیصدسے زائدریونیوجمع کرواتاہے،نیشنل گرڈسے 650میگاواٹ بجلی کی کٹوتی کے بیانات
کراچی کی تجارتی سرگرمیوں اورصنعتوں کوتباہ کرنے کی سازش ہیں
کراچی کے عوام کابھاری مینڈنٹ بھی متحدہ قومی موومنٹ پاس ہے اورمتحدہ قومی موومنٹ کراچی اوراس کے عوام کوکسی بھی قیمتی پراندھیروں میں دھکیلنے کی اجازت نہیں دیگی بلکہ اس مسئلے پرہرفورم پرآوازاحتجاج بلندکریگی اورکراچی کواس کادلاکردم لے گی
سینیٹرزاہدخان کراچی دشمن اقدامات سے بازرہیں اورکراچی کے اندھروں میں دھکیل کرپاکستان کونقصان پہنچانے کی ناکام کوششیں فی الفوربندکردیں کیونکہ انکی عوام دشمن پالیسیوں کے باعث کراچی کے عوام ہی نہیں بلکہ خودان کے صوبے خیبرپختونخواہ کے عوام بھی انہیں یکسر مسترد کرچکے ہیں،سینیٹرزائدخان کی جانب سے کراچی دشمن بیان پرفیصل سبزواری کاتبصرہ
کراچی: ۔۔۔10، جون 2013ء
سندھ اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈرفیصل سبزواری نے کہاہے کراچی کونیشنل گرڈسے 650میگاواٹ بجلی کی فراہم بندکرنے کیلئے سینیٹرزاہدخان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ زاہدخان کابیان نہ صرف کراچی دشمنی بلکہ قومی ہم آہنگی کے صراً خلاف ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کوچلانے والے شہراوراس کے شہریوں کونیشنل گرڈ سے محض 650میگاواٹ بجلی ملتی ہے جوکہ پاکستان میں پیداہونے والی کل بجلی کا5فیصدبھی نہیں ہے، سینیٹر زاہد خان کراچی کواندھروں میں دھکیل کرپاکستان کی معیشت کونقصان پہنچانا چاہتے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم سینیٹرزاہدخان کی جانب سے کراچی دشمنی کے بیانات کی نہ صرف پرزورالفاظ میں مذمت کرتی ہے بلکہ شہرکراچی اوراس کے شہریوں کونشانہ بنانے کے مسئلے کوملک کے تمام ایوانوں میں اٹھائیگی ۔انہوں نے کہاکہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کراچی اوراس کے شہریوں کیساتھ مسلسل تعصب برتا جارہا ہے ،پہلے گیس کی سپلائی کم کرکے کراچی کوگیس کی مصنوعی لوڈشیڈنگ کاتحفہ دیاگیااوراب نیشنل گرڈسے 650میگاواٹ بجلی کاٹنے کی باتیں کی جارہی ہیں۔ ہم کراچی کی شہری بھی ہیں اورکراچی کے عوام کا بھاری مینڈنٹ بھی متحدہ قومی موومنٹ پاس ہے۔انہوں نے کہاکہ کراچی قومی خزانے میں70فیصدسے زائدریونیوجمع کرواتا ہے ، نیشنل گرڈسے 650میگاواٹ بجلی کی کٹوتی کے بیانات کراچی کے شہریوں،تجارتی سرگرمیوں اورصنعتوں کوتباہ کرنے کی سازش ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔فیصل سبزواری نے سینیٹرزاہدخان کو مشورہ دیاکہ وہ کراچی دشمن اقدامات سے بازرہیں اورکراچی کے اندھروں میں دھکیل کرپاکستان کونقصان پہنچانے کی کوششیں بندکردیں کیونکہ انکی عوام دشمن پالیسیوں کے باعث کراچی کے عوام ہی نہیں بلکہ خودان کے صوبے خیبرپختونخواہ کے عوام بھی انہیںیکسرمستردکرچکے ہیں۔
2/21/2025 9:39:49 PM
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت I Support Altaf Hussainمہم ملک بھرمیں گھرگھر
...
19 Feb 2025
''خان آف قلات'' میرسلیمان داؤد جان احمد زئی بلوچستان کے بارے میں ایم
...
19 Feb 2025
مسئلہ بلوچستان کے بارے میں ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کی کتاب
...
18 Feb 2025
عوام وکارکنان سے اپیل الطاف حسین
...
15 Feb 2025
بانی و قائد الطاف حسین کی ہدایت پرایم کیوایم کے وفد کا کراچی پریس کلب
...
15 Feb 2025
کراچی میں ٹریفک حادثات کے معاملے پر سوموٹولیاجائے، ایم کیوایم کے بانی
...
14 Feb 2025
پاکستان کوصحیح ڈگرپر لانے کے لئے دوبارہ عام انتخابات کرائے جائیں اورا
...
07 Feb 2025
امریکہ کے صدرڈونلڈجے ٹرمپ اسرائیل اورفلسطین کے دیرینہ تنازعے کے دوریا
...
06 Feb 2025
میں اسمٰعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر سوگ
...
05 Feb 2025
اے ارضِ کشمیر مصطفےٰ عزیزآبادی
...
05 Feb 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us