کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے علاوہ دیگر مختلف وجوہات کی بناء پر شہریوں کو بجلی کی فراہمی میں تعطل پر ایم کیوایم کے اراکین سندھ اسمبلی کا اظہار تشویش
شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کے علاوہ مینٹیننس اور فالٹ کی وجہ سے بھی بجلی کی فراہمی متاثر ہورہی ہے، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی
اصولی طور پر منٹیننس کا کام سردیوں میں کیا جانا چاہئے تاکہ گرمیوں کے موسم میں جب بجلی کی طلب بڑھ جاتی ہے تو فالٹ کم سے کم ہوں، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی
بجلی کی فراہمی میں ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے کراچی کے شہری لوڈشیڈنگ کے دوہرے عذاب کا شکار ہیں، اراکین سندھ اسمبلی
کراچی ۔۔۔12، مئی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین سندھ اسمبلی نے کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے علاوہ دیگر مختلف وجوہات کی بناء پر شہریوں کو بجلی کی فراہمی میں تعطل پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کے علاوہ مینٹیننس اورفالٹ کی وجہ سے بھی بجلی کی فراہمی متاثر ہورہی ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اصولی طور پر منٹیننس کا کام سردیوں میں کیا جانا چاہئے تاکہ گرمیوں کے موسم میں جب بجلی کی طلب بڑھ جاتی ہے تو فالٹ کم سے کم ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی فراہمی میں ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے کراچی کے شہری لوڈشیڈنگ کے دوہرے عذاب کا شکار ہیں ۔ حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے کہا کہ کے ۔ الیکٹرک کی انتظامیہ فالٹ فور ی دور کرنے کیلئے ضروری اقدامات برو ئے کار لائے اور مینٹیننس کے کام کیلئے صحیح منصوبہ بندی کرے تاکہ عوام کوبجلی کی لوڈشیڈنگ کے دوہرے عذاب سے نجات مل سکے ۔
English Viewers