واسع جلیل پاکستان میڈیاکمیٹی کے انچارج کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دیں گے ۔ترجمان ایم کیوایم
واسع جلیل شعبہ اطلاعات کے انچارج کی حیثیت سے الیکٹرانک میڈیاسے رابطے کی ذمہ داریاں انجام دیتے رہے ہیں
سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے رکن امین الحق کوشعبہ اطلاعات میں شامل کیاگیاہے،امین الحق پرنٹ میڈیاسے رابطوں کی ذمہ داری انجام دینگے
کراچی ۔۔۔ 11 مئی 2015ء
متحدہ قومی مومنٹ کے ترجما ن نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ رابطہ کمیٹی کے رکن واسع جلیل پاکستان میڈیاکمیٹی کے انچارج کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دیں گے ۔ وہ ابھی بھی شعبہ اطلاعات کے انچارج کی حیثیت سے الیکٹرانک میڈیاسے رابطے کی ذمہ داریاں انجام دیتے رہے ہیں ۔دریں اثناء سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے رکن امین الحق کوشعبہ اطلاعات میں شامل کیاگیاہے اورانہیں پرنٹ میڈیاسے رابطوں کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ تنظیمی ذمہ داریوں میں یہ ردوبدل معمول کا حصہ ہے ۔