جناب الطا ف حسین کی ہدایت پر ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی اور حق پرست اراکین اسمبلی کا سید وقاص علی شاہ شہید کے گھر کا دورہ
وفد کے اراکین نے شہید وقاص علی شاہ کی والدہ محترمہ سیدہ ناظمہ بیگم کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیااور جناب الطاف حسین کی جانب سے تعزیتی پیغام پہنچایا
وفد میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے انچارج کہف الوریٰ ، حق پرست اراکین اسمبلی ساجد احمد اور ندیم راضی شامل
کراچی ۔۔۔9مئی2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین کی جانب سے ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے انچارج کہف الوریٰ ، حق پرست اراکین اسمبلی ساجد احمد اور ندیم راضی نے ملیر میں ایم کیو ایم شعبہ اطلاعات کے شہید رکن سید وقاص علی شاہ کے گھر کا دورہ کیا اور شہید کی والدہ محترمہ سیدہ ناظمہ بیگم کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ۔ ایم کیو ایم نے ذمہ داران نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی اور جناب الطاف حسین کی جانب سے تعزیتی پیغام پہنچایا۔اس موقع پر مقامی یونٹ کے کارکنان بھی انکے ہمراہ تھے ۔