ڈاکٹرانورعلی عابدی اورڈی ایس پی ذوالفقارزیدی کے قتل پرایم کیوایم کا اظہارمذمت، لواحقین سے اظہارتعزیت
کراچی کو فرقہ وارانہ فساد کی آگ میں جھونکنے کی سازش کی جارہی ہے۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
فرقہ واریت کے نام پرکراچی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کوچن چن کرنشانہ بنایا جارہاہے ۔ رابطہ کمیٹی
ڈاکٹرانورعلی عابدی اورذوالفقارزیدی کے قاتلوں کوگرفتار کیا جائے ۔ رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 9 مئی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے شاہ فیصل کالونی کے علاقے میں سابق ڈی ایس پی ذوالفقارزیدی کے بہیمانہ قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ آج دن میں ناظم آبادمیں اہل تشیع ہومیوپیتھ ڈاکٹرانورعلی عابدی کومسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہیدکردیا تھا اور رات میں شاہ فیصل کالونی میں سابق ڈی ایس پی ذوالفقارزیدی کوفائرنگ کرکے شہیدکردیاگیا۔رابطہ کمیٹی نے ان واقعات کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسالگتاہے کہ کراچی کو فرقہ وارانہ فساد کی آگ میں جھونکنے کی سازش کی جارہی ہے اورفرقہ واریت کے نام پرکراچی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کوچن چن کرنشانہ بنایا جارہاہے جوانتہائی تشویشناک اورقابل مذمت ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ ڈاکٹرانورعلی عابدی اورذوالفقارزیدی کے قاتلوں کوگرفتار کیا جائے اورقانون کے مطابق سخت سے سخت سزادی جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے مقتول ڈاکٹرانورعلی عابدی اورذوالفقارزیدی کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹرانورعلی عابدی اورذوالفقارزیدی کو جنت الفردوس میں جگہ دے اورلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔