میں پاکستان کااتحاداوراستحکام چاہتاہوں۔ الطاف حسین
میں ایسامضبوط پاکستان چاہتاہوں جوپاکستان کے دشمنوں اوربڑی سے بڑی طاقت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرسکے
ایک مرتبہ پھرایم کیوایم پر ملک دشمنی اورغداری کے الزامات لگائے جارہے ہیں۔الطاف حسین
الزامات کے ذریعے پورے ملک خصوصاًپنجاب کے عوام کوبہکانے اور انہیں ایم کیوایم سے دورکرنے کی کوشش کی جارہی ہے
پنجاب کے عوام کووہاں کے لیڈروں نے ہمیشہ حقائق سے دور رکھااوراپنے سیاسی مفادات کیلئے استعمال کیا
پنجاب کے نوجوان، بزرگ، مائیں بہنیں بالخصوص یوتھ ایم کیوایم کالٹریچر پڑھیں
ایم کیوایم کالٹریچر پاکستان کی مضبوطی واستحکام، ترقی،خوش بختی اورعوام کی خوشحالی کالٹریچر ہے
لاہور، راولپنڈی اورملتان میں ایم کیوایم پنجاب کے ذمہ داران وکارکنان سے بیک وقت فون پر گفتگو
لندن ۔۔۔ 9 مئی 2015 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے کہاہے کہ میں پاکستان کااتحاداوراستحکام چاہتاہوں،میں ایک ایسامضبوط پاکستان چاہتا ہوں جو پاکستان کے دشمنوں اوربڑی سے بڑی طاقت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرسکے ۔ انہوں نے یہ بات آج لاہور، راولپنڈی اورملتان میں ایم کیوایم پنجاب کے ذمہ داران وکارکنان سے بیک وقت فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ماضی میں بھی جب پاکستان بھرمیں تیزی سے ایم کیوایم کاپیغام پھیلنے لگاتوایم کیوایم کے خلاف آپریشن کیاگیااورپورے پاکستان خصوصاًپنجاب کے عوام کوایم کیوایم سے بدظن کرنے کیلئے اس پر جناح پوراورطرح طرح کے من گھڑت اورجھوٹے الزامات لگائے گئے لیکن وقت نے ثابت کیاکہ تمام الزامات سراسرغلط تھے ۔جب تمام ترسازشوں اور پروپیگنڈوں کے باوجود جب پورے ملک میں ایم کیوایم کاپیغام پھیل رہاہے اورقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246کے ضمنی انتخاب میں ایم کیوایم نے شاندار کامیابی حاصل کی تو ایک مرتبہ پھرایم کیوایم پر ملک دشمنی اورغداری کے الزامات لگائے جارہے ہیں۔ان الزامات کے ذریعے خاص طورپرپنجاب کے عوام کوبہکانے اور انہیں ایک مرتبہ پھرایم کیوایم سے دورکرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پنجاب کے عوام کووہاں کے لیڈروں نے ہمیشہ حقائق سے دور رکھااوراپنے سیاسی مفادات کے لئے استعمال کیا۔آج بھی ایسے عناصر کی یہی کوشش ہے کہ پنجاب کے عوام کوالطاف حسین سے دورر کھو کیونکہ وہ یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں کہ اگرپنجاب کے عوام الطاف حسین کے ساتھ آگئے تو وہ ایک بڑی طاقت بن جائیں گے اورمفادپرست عناصر کا کھیل ختم ہوجائے گا اسی لئے طر ح طرح کی سازشیں اورپروپیگنڈے کیے جارہے ہیں اورمیڈیاپر ایم کیوایم کے خلاف طرح طرح کی کہانیاں پیش کی جارہی ہیں۔ یہ عناصر اپنی سازشوں کے ذریعے ماضی میں بھی عوام میں نفاق ڈالتے رہے ہیں اوراب پھرعوام میں نفاق ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے پنجاب کے ذمہ داران سے کہاکہ میں آپ سے کچھ نہیں چاہتا، میں آپ سے پاکستان کااتحاداورایک ایسامضبوط پاکستان چاہتاہوں جوپاکستان کے دشمنوں اوربڑی سےبڑی طاقت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرسکے ۔ جناب الطاف حسین نے پنجاب کے نوجوانوں، بزرگوں، ماؤں بہنوں بالخصوص یوتھ سے کہاکہ آپ ایم کیوایم کالٹریچر پڑھیں، ایم کیوایم کالٹریچرآپ کی خوشحالی کالٹریچر ہے، یہ پاکستان کی مضبوطی، ترقی،خوش بختی اوراستحکام کالٹریچر ہے۔انہوں نے تمام ذمہ داران وکارکنان سے کہاکہ وہ پنجاب کے کونے کونے میں جاکرعوام تک ایم کیوایم کا پیغام پہنچائیں اور انہیں حقائق سے آگاہ کریں۔ اگرہم عوام کوسمجھانے اورانہیں حقائق سے آگاہ کرنے میں کامیاب ہوگئے توملک میں نظام کوبدلنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔ اس موقع پر لاہور، راولپنڈی اورملتان کے دفاتر میں موجود ایم کیوایم پنجاب کے ذمہ داران وکارکنان نے جناب الطاف حسین سے فرداًفرداًگفتگوکرتے ہوئے انہیں یقین دلایاکہ حالات چاہے کیسے ہی کیوں نہ ہوں، وہ تحریک کوکسی بھی قیمت پرنہیں چھوڑیں گے اورتمام ترنامساعد حالات اورمصائب ومشکلات کے باوجود پنجاب میں تحریک کاپیغام پھیلاتے رہیں گے۔ پنجاب کے ذمہ داران نے جناب الطاف حسین کوکراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246میں شاندارکامیابی کی بھی مبارکباد پیش کی
۔
English