پانی کے بحران، بجلی کی لوڈشیڈنگ اوردیگرمسائل سنگین سے سنگین ترہوتے جارہے ہیں۔الطاف حسین
ایم کیوایم کے نمائندے پانی ،بجلی اوران جیسے دیگر عوامی مسائل کے حل کے لئے بھرپورکوششیں کریں
رابطہ کمیٹی ایم کیوایم میں تنظیم نوکے عمل کوتیزسے تیزکریں،نائن زیروپررابطہ کمیٹی اورتنظیمی شعبہ جات کے ارکان سے گفتگو
لندن ۔۔۔ 9 مئی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے ایم کیوایم کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی سے کہاہے کہ وہ پانی ،بجلی کے بحران اوردیگرعوامی مسائل کے حل پر بھرپورتوجہ دیں ۔انہوں نے یہ بات آج نائن زیروپررابطہ کمیٹی ، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اورتنظیمی شعبہ جات کے ارکان سے گفتگوکرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہاکہ پانی کے بحران، بجلی کی لوڈشیڈنگ اوردیگرمسائل سنگین سے سنگین ترہوتے جارہے ہیں جن کی وجہ سے شہریوں کوشدیدمشکلات اور پریشانیوں کاسامنا ہے ۔لہٰذا ایم کیوایم کے نمائندے پانی ،بجلی اوران جیسے دیگر عوامی مسائل کے حل کے لئے بھرپورکوششیں کریں اورعوام کودرپیش مشکلات کے خاتمے کے لئے اپنی صلاحیتوں کوبروئے کار لائیں۔ جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کوہدایت کی ہے کہ وہ ایم کیوایم میں تنظیم نوکے عمل کو تیز سے تیز کریں۔ انہوں نے ذمہ داران سے کہاکہ تنظیمی ڈسپلن ایم کیوایم کا شعار ہے لہٰذاہرسطح پر تنظیمی ڈسپلن کی پابندی کویقینی بنایاجائے اورتنظیم نوکے کام کومکمل کیاجائے ۔
English
وڈیو