گلگت میں ہیلی کاپٹرکے حادثے میں شہیدہونیوالے غیرملکی سفیروں،ان کے ممالک وعوام اورپاک فوج کے افسران واہلکاروں سےاظہاریکجہتی کے لئے نائن زیروپرہونے والااجتماع اورمیوزیکل پروگرام ملتوی کردیاگیاہے
اب یہ اجتماع اورمیوزیکل پروگرام 10مئی بروزاتوارکوہوگاجس سے ایم کیوایم کے قائدخطاب فرمائیں گے
کراچی :۔۔۔ 9؍ مئی 2015ء
گزشتہ روزگلگت میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹرکے حادثے میں غیرملکی سفیروں اورپاک فوج کے افسران واہلکاروں کے شہیدہونے سے اظہاریکجہتی کے لئے آج 9؍مئی بروز ہفتہ ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروپرہونے والااجتماع اورمیوزیکل پروگرام ملتوی کردیاگیا ہے۔ ایم کیوایم کے اعلامیئے کے مطابق اب یہ اجتماع اورمیوزیکل پروگرام10مئی بروزاتوارکوہوگاجس سے ایم کیوایم کے قائدجناب الطا ف حسین خطاب کریں گے۔واضح رہے کہ یہ اجتماع اورمیوزیکل پروگرام جمعہ کوہوناتھاتاہم سانحہ گلگت کے باعث اس ملتوی کردیاگیاتھاجس میں غیرملکی سفیر،ایک اہل خانہ ،پاک افواج کے افسران اورپروفیشنلزشہیدہوئے گئے تھے جس کے بعدایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی جانب سے پاک افواج اورشہیدہونیوالے سفیروں کے ممالک،ان کی حکومتوں اورعوام سے مکمل اظہاریکجہتی کے لئے اجتماع ملتوی کردیاگیاہے۔اب یہ مجوزہ پروگرام کل بروزاتوارہوگا۔
English