ناظم آبادمیں مسلح دہشت گردوں کی جانب سے کلینک میں فائرنگ کرکے ڈاکٹر سمیت دوافراد کوشہیدکرنے پررابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
کلینک پرفائرنگ کاواقعہ بدترین دہشت گردی ہے فی الفورنوٹس لیاجائے،رابطہ کمیٹی
کراچی :۔۔۔ 9؍ مئی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ناظم آبادکے علاقے پاپوشنگرمیں نامعلوم مسلح دہشت گردوں کی جانب سے کلینک میں فائرنگ کرکے ڈاکٹرانور علی عابدی سمیت دوافراد کوشہیدکرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے بدترین دہشت گردی قراردیاہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کراچی میں مسلح دہشت گردوں کی جانب دن ڈھاڑے ڈاکٹرز،انجینئرز،پروفسیرزاورپروفیشنلز سمیت مذہبی رہنماؤں کے قتل کے واقعات لمحہ فکریہ ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کلینک میں فائرنگ کرکے ڈاکٹراورکلینک میں موجودافرادکونشانہ بنانے کاواقعہ بھی اسی نوعیت ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹرانور علی عابدی سمیت دیگر افرادکے لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور لواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ عطاکرے۔رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ کراچی کے علاقے میں ناظم آبادمیں کلنک پرفائرنگ کاسختی سے نوٹس لیا جائے اوردہشت گردی میں ملوث افرادکوقرارواقعی سزادی جائے اوردہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے لئے مثبت اقدامات کیے جائیں۔
English