ہری پورمیں تحریک انصاف کے ضلع کونسل کے امیدوار جاویدخان جدون پر حملہ اور 6 محافظوں کے جاں بحقہونے کا واقعہ کھلی دہشت گردی ہے ۔سینیٹربیرسٹرمحمدعلی سیف ،صدر ایم کیوایم خیبرپختونخوا
خیبرپختونخوا دہشت گردی کاسب سے بڑاگڑھ بناہواہے، فوج، ایف سی ، پولیس کے افسران اورجوانوں کونشانہ بنایاجا رہا ہے
سیاسی رہنماؤں پر حملے کئے جارہے ہیں،بھتہ نہ دینے پر، تاجروں اوردکانداروں کے گھروں پر دستی بموں سے حملے کئے جارہے ہیں
تحریک انصاف کی صوبائی حکومت خیرپختونخوامیں دہشت گردی اورجرائم کے خاتمہ اورامن وامان کے قیام میں مکمل طورپرناکام ہوگئی ہے
جوحکومت اپنے رہنماؤں اورعہدیداروں کی جانوں کوتحفظ فراہم نہ کرسکے وہ عوام کوتحفظ کس طرح کرسکتی ہے،سینیٹربیرسٹرمحمدعلی سیف
پشاور ۔۔۔ 8 مئی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ خیبرپختونخوا کے صدرسینیٹربیرسٹرمحمدعلی سیف نے خیبرپختونخوا کے شہرہری پورمیں تحریک انصاف کے ضلع کونسل کے امیدوار جاویدخان جدون پر دہشت گردحملے اوراس حملے میں 6 محافظوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی شدیدمذمت کی ہے اوراس واقعہ کوکھلی دہشت گردی قراردیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں سینیٹربیرسٹرمحمدعلی سیف نے کہاکہ خیبرپختونخوا دہشت گردی کاسب سے بڑاگڑھ بناہواہے جہاں ایک طرف آئے دن فوج، ایف سی ، پولیس کے افسران اورجوانوں کونشانہ بنایاجا رہا ہے اوردوسری جانب سیاسی رہنماؤں پر حملے کئے جارہے ہیں بھتہ نہ دینے پر، تاجروں اوردکانداروں کے گھروں پر دستی بموں سے حملے کئے جارہے ہیں، گزشتہ ہفتہ آفتاب شیرپاؤکے قافلے پر خودکش حملہ ہوااورآج خود تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ضلع کونسل کے امیدوارجاویدخان جدون پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیاگیاجس میں جاویدجدون کے چھ محافظ جاں بحق ہوئے۔ سینیٹرمحمدعلی سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ہونے والے دہشت گردی ، قتل،دستی بموں سے حملے، بھتہ اورجرائم کی ان وارداتوں سے صاف ظاہرہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت خیرپختونخوامیں دہشت گردی اورجرائم کے خاتمہ اورامن وامان کے قیام میں مکمل طورپرناکام ہوگئی ہے ۔ جوحکومت اپنے رہنماؤں اورعہدیداروں کی جانوں کوتحفظ فراہم نہ کرسکے وہ عوام کوتحفظ کس طرح کرسکتی ہے۔