گلگت میں ہیلی کاپٹرکے حادثے میں غیرملکی سفیروں اورپاک فوج کے افسران واہلکاروں کے شہیدہونےکے سوگ میں نائن زیروپرہونے والااجتماع اورمیوزیکل پروگرام ملتوی کردیاگیا
اجتماع سے قائدتحریک الطاف حسین کوخطاب کرناتھاجس کے بعد میوزیکل پروگرام ہوناتھا،اب یہ پروگرام کل بروزہفتہ ہوگا
ایم کیوایم حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ایک روزہ قومی سوگ میں پوری طرح شریک ہے۔الطاف حسین
ایم کیوایم کے تمام کارکنان اورہمدرد اس سانحہ میں جاں بحق ہونے والے غیرملکی سفیروں، ان کے اہل خانہ ، ان ملکوں کے عوام اورپاک فوج کے شہیدافسروں کے لواحقین کے غم میں برابرکے شریک ہیں، نائن زیروپر رابطہ کمیٹی اورارکان پارلیمنٹ سے گفتگو
کراچی ۔۔۔ 8 مئی 2015ء
گلگت میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹرکے حادثے میں غیرملکی سفیروں اورپاک فوج کے افسران واہلکاروں کے شہیدہونے کے سوگ میں آج ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروپرہونے والااجتماع اورمیوزیکل پروگرام ملتوی کردیاگیا ہے۔ واضح رہے کہ اس اجتماع سے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کوخطاب کرناتھاجس کے بعد میوزیکل پروگرام رکھاگیاتھاتاہم مذکورہ اندوہناک سانحہ کے باعث یہ پروگرام ملتوی کردیاگیاہے۔اب یہ مجوزہ پروگرام کل بروزہفتہ ہوگا۔دریں اثناء ایم کیوایم کے قائدجناب الطا ف حسین نے نائن زیروپر رابطہ کمیٹی اورارکان پارلیمنٹ سے گفتگوکرتے ہوئے اس المناک حادثے پر دلی افسوس اورگہرے رنج وغم کااظہارکیااورکہاکہ ایم کیوایم حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ایک روزہ قومی سوگ میں پوری طرح شریک ہے، اس کے تمام کارکنان اورہمدرد اس سانحہ میں جاں بحق ہونے والے غیرملکی سفیروں، ان کے اہل خانہ اور ان ملکوں کے عوام اورپاک فوج کے شہیدافسروں کے لواحقین کے غم میں برابرکے شریک ہیں اوردعاگوہیں کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو اس المناک سانحہ پر صبرجمیل عطاکرے اوریہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاکرے۔