رکن رابطہ کمیٹی و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد فاروق ستارکی ناکافی اور غیرتسلی بخش سیکورٹی کے حوالے سے رابطہ کمیٹی کا شدید تشویش کا اظہار
اطلاعات کے مطابق کراچی میں موجود کالعدم تنظیموں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر جن میں خصوصاً لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کی جانب سے ڈاکٹرمحمدفاروق ستار کو جان سے مارنے کی منظم منصوبہ بندی کی جارہی ہے
اس سے قبل بھی حساس اداروں کو ڈاکٹرمحمدفاروق کو درج بالا عناصرکی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کی اطلاعات سے آگاہ کرتے رہے ہیں
ڈاکٹر فاروق ستار کی سیکورٹی میں اضافہ کرکے انکی سیکورٹی کو مزید مؤثر بنایا جائے، وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے مطالبہ
کراچی۔۔۔7، مئی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ڈاکٹرمحمدفاروق ستارکی سیکورٹی اورحفاظت کے حوالے سے ملنے والی تازہ اطلاعات پراپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انتہائی باوثوق ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کراچی میں موجودکالعدم تنظیموں اوردیگرجرائم پیشہ عناصرجن میں خصوصاًلیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کی جانب سے ڈاکٹرمحمدفاروق ستارکوجان سے مارنے کی منظم منصوبہ بندی کررہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس سے قبل بھی حساس اداروں کو ڈاکٹرمحمدفاروق کودرج بالاعناصرکی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کی اطلاعات سے آگاہ کرتے رہے ہیں۔ حالیہ اطلاعات کے حوالے سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اورڈاکٹرمحمدفاروق ستارکی جانب سے وزیراعظم پاکستان ،وفاقی وزیرداخلہ،وزیراعلیٰ سندھ ،ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اوردیگرمتعلقہ حکام کوتحریری طورپر آگاہ کردیاگیاجس میں درخواست کی گئی ہے کہ فاروق ستاراوران کی رہائش گاہ کی موجودہ سیکورٹی ناکافی اورغیرتسلی بخش ہے لہٰذاانہیں فی الفورمناسب سیکورٹی فراہم کی جائے۔رابطہ کمیٹی نے اس سلسلے میں اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ڈاکٹر فاروق ستار کی سیکورٹی میں اضافہ کریں اور اسے مزید مؤثر بنائیں۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن و حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے اس سلسلے میں وزیر اعظیم میاں محمد نواز شریف سمیت دیگر متعلقہ حکام کو خط کے ذریعے آگا ہ کر دیا ہے ۔
English Viewers