ایم کیوایم کے کارکنان سے رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔6، مئی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم گلشن معمار سیکٹر یونٹ احسن آباد کے کارکن آغا محمود احمد ، ایم کیوایم لیاقت آباد سیکٹر یونٹ 165کے کارکن محمد ندیم شاہ کی بیٹی محترمہ سیدہ فاطمہ ، ایم کیوایم سانگھڑ زون کے کارکن اشتیاق احمد کے والد نثار احمد شیخ ، سانگھڑ زون کے کارکن محمد حسین کے چچا زہر دین ، نوابشاہ زون سیکٹر Dکے کارکن عظمت عمران کی والدہ محترمہ حمیدہ ، ٹھٹھہ زون کے کارکن ریاض احمد کی والدہ محترمہ صابرہ خاتون کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ (آمین)