ایم کیوایم گلشن معماریونٹ احسن آباد کے کارکن آغا محمود احمد کے انتقال پر جناب الطاف حسین کااظہار افسوس
لندن۔۔۔6، مئی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم گلشن معمار یونٹ احسن آباد کے کارکن آغامحمود احمدکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطا ف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے۔ (آمین)