میجرجنرل احتشام ضمیر کے انتقال پرایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کااظہارتعزیت
جنرل احتشام ضمیرنے ملک کیلئے بڑی خدمات انجام دی ہیں جنہیں یادرکھاجائے گا۔الطاف حسین
ان کے انتقال سے جوخلاء پیداہواہے وہ پرنہیں ہوسکتا۔ الطاف حسین
لندن۔۔۔6، مئی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے قومی سلامتی کے ادارے کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل ، میجرجنرل احتشام ضمیر کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ جنرل احتشام ضمیرنے ملک کیلئے بڑی خدمات انجام دی ہیں جنہیں یادرکھاجائے گا۔ان کے انتقال سے جوخلاء پیداہواہے وہ پرنہیں ہوسکتا۔جناب الطاف حسین نے جنرل احتشام ضمیرمرحوم کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت اورہمدردی کااظہارکیااورکہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔