Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خواجہ آصف کو قائد تحریک الطاف حسین پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


خواجہ آصف کو قائد تحریک الطاف حسین پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 5/5/2015 1
خواجہ آصف کو قائد تحریک الطاف حسین پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
خواجہ آصف نے مسلح افواج کے خلاف قومی اسمبلی میں جس قسم کی زہریلی اور شرانگیز تقاریر کی ہیں وہ آج بھی اسمبلی کے ریکارڈ اور میڈیا کی لائبریری میں موجود ہیں۔ رابطہ کمیٹی
خواجہ آصف کو قائد تحریک الطاف حسین کے بارے میں لب کشائی کرنے سے پہلے مسلح افواج کے خلاف اپنی زہریلی اور شرانگیز تقاریر پر مسلح افواج اور قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔ رابطہ کمیٹی
قائدتحریک الطاف حسین پر ملک دشمنی کے بیہودہ الزامات بانیان پاکستان کی قربانیوں کی توہین کرنا ہے
قائد تحریک الطاف حسین کو اپنی حب الوطنی ثابت کرنے کیلئے کسی کے سرٹیفکیٹ کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ رابطہ کمیٹی
لندن ۔۔۔ 5 مئی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے قائدتحریک جناب الطا ف حسین کے بارے میں وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ آصف کوقائدتحریک الطاف حسین پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے ایوان میں مسلح افواج کے خلاف جس قسم زہریلی اورشرانگیز تقاریرکی ہیں وہ آج بھی قومی اسمبلی کے ریکارڈاورمیڈیاکی لائبریری میں موجود ہیں جن کوسن کرہرفردبخوبی اندازہ لگاسکتاہے کہ خواجہ آصف مسلح افواج کے بارے میں کس قسم کے خیالات رکھتے ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ خواجہ آصف کوقائدتحریک الطاف حسین کے بارے میں لب کشائی کرنے سے پہلے مسلح افواج کے خلاف اپنی زہریلی اورشرانگیزتقاریرپرمسلح افواج اورقوم سے معافی مانگنی چاہیے پھر انہیں اس حوالے سے دوسروں پر تنقیدکرنے کاحق ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین کواپنی حب الوطنی ثابت کرنے کیلئے کسی کے سرٹیفکیٹ کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کے کارکنان بانیان پاکستان کی اولادیں ہیں اوران پر ملک دشمنی کے بیہودہ الزامات بانیان پاکستان کی قربانیوں کی توہین کرنا ہے۔

1/11/2025 7:56:31 AM