قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع اورپنجاب اسمبلی کی جانب سے قائدتحریک الطاف حسین کےخلاف قراردادوں پر ایم کیوایم کااظہارمذمت
قائمہ کمیٹی اورپنجاب اسمبلی نے ابھی تک عمران خان کے خلاف کوئی قراردادمنظورکیوں نہیں کی؟
عمران خان کے یہ الفاظ ہیں کہ ’’ 20 ہزارلوگ سڑکوں پر نکل آئیں توجرنیلوں کاپیشاب نکل آئے گا، یہ جرنیل اتنے بزدل ہوتے ہیں ‘‘
کیاعمران خان کافوج کے جرنیلوں کوگالیاں دینااورانہیں بزدل کہناجائزہے؟رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کابیان
عمران خان کی اس بیہودہ تقریرپر قائمہ کمیٹی برائے دفاع اور پنجاب اسمبلی کے ارکان کی غیرت کہاں سورہی ہے؟
قائمہ کمیٹی برائے دفاع قومی اسمبلی کے ایوان میں فوج کے خلاف خواجہ آصف کی انتہائی بیہودہ اور شرانگیز تقریرپرکیوں خاموش ہے؟
قائمہ کمیٹی اورپنجاب اسمبلی نے منورحسن کے خلاف کونسی قراردادمنظور کی جنہوں نے فوج کے خلاف بیہودہ خیالات کااظہارکیا؟
قائدتحریک الطاف حسین کی تقریرپرواویلامچانے والے عناصر کونہ کل فو ج کی عزت ووقارسے کوئی غرض تھی اورنہ ہی آج ہے
یہ تمام عناصر صرف اورصرف ایم کیوایم سے اپنی ازلی نفرت اورتعصب کی بنیادپر زہریلے بیانات دے رہے ہیں
لندن ۔۔۔ 5 مئی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع اورپنجاب اسمبلی کی جانب سے قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف قراردادوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگرقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے ارکان میں تھوڑی سی بھی شرم وغیرت ہے تووہ جواب دیں کہ انہوں نے ابھی تک عمران خان کے خلاف کوئی قراردادمنظورکیوں نہیں کی جس نے صاف کہاکہ ’’ 20 ہزارلوگ سڑکوں پر نکل آئیں ،جرنیلوں کاپیشاب نکل آئے گا، یہ جرنیل اتنے بزدل ہوتے ہیں ‘‘ ۔ کیاعمران خان کاجرنیلوں کوگالیاں دینااورانہیں بزدل کہناجائزہے؟عمران خان کی اس بیہودہ تقریرپر قائمہ کمیٹی برائے دفاع اور پنجاب اسمبلی کے ارکان کی غیرت کہاں سورہی ہے؟عمران خان کی جرنیلوں کے خلاف تقریرپر ان کی فوج سے محبت کہاں چلی جاتی ہے؟رابطہ کمیٹی نے سوال کیاکہ قائمہ کمیٹی برائے دفاع جواب دے کہ اس نے موجودہ وزیردفاع خواجہ آصف کے خلاف کونسی قراردادمنظورکی جنہوں نے قومی اسمبلی کے ایوان میں فوج کے خلاف انتہائی بیہودہ اور شرانگیز تقریرکی؟ قائدتحریک الطاف حسین کی تقریرپر اپنی نفرت اور تعصب کامظاہرہ کرنے والے افرادنے قائمہ کمیٹی اورپنجاب اسمبلی نے جماعت اسلامی کے سابق امیرمنورحسن کے خلاف کونسی قراردادمنظور کی جنہوں نے فوج اورسرکاری ایجنسیوں کے خلاف بیہودہ خیالات کااظہارکیا؟ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ آج قائدتحریک الطاف حسین کی تقریرپرواویلامچانے والے عناصر کونہ کل فو ج کی عزت ووقارسے کوئی غرض تھی اورنہ ہی آج ہے ، بلکہ یہ تمام عناصر صرف اورصرف ایم کیوایم سے اپنی ازلی نفرت اورتعصب کی بنیادپر زہریلے بیانات دے رہے ہیں۔