Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک الطاف حسین نے کبھی فوجی جرنیلوں کو بزدل ڈرپوک نہیں کہا، رابطہ کمیٹی


قائد تحریک الطاف حسین نے کبھی فوجی جرنیلوں کو بزدل ڈرپوک نہیں کہا، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 5/5/2015 1
قائد تحریک الطاف حسین نے کبھی فوجی جرنیلوں کو بزدل ڈرپوک نہیں کہا، رابطہ کمیٹی
الطاف حسین کے بیان پر واویلا مچانے والے اینکرپرسنز اور تجزیہ نگار تعصب کا مظاہرہ کررہے ہیں، رابطہ کمیٹی
عمران خان کی وڈیو ثبوت موجود ہے جس میں انہوں نے کہاکہ’’ اگر 20 ہزار افراد سڑکوں پر جمع ہوجائیں توان جرنیلوں کا پیشاب نکل جاتا ہے ، یہ جرنیل اتنے بزدل ہوتے ہیں‘‘ رابطہ کمیٹی
جرنیل پوری فوج کے نمائندے ہوتے ہیں، رابطہ کمیٹی
عمران خان نے فوجی جرنیلوں کو بزدل قراردیکر پوری پاک فوج کی مغلظات بکی ہیں، رابطہ کمیٹی
اینکرپرسنز اورتجزیہ نگار قوم کو جواب دیں کہ وہ عمران خان کے نفرت انگیز بیان کا نوٹس کیوں نہیں لیتے؟ رابطہ کمیٹی
لندن۔۔۔5، مئی2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے بیان پر واویلا مچانے والے اینکرپرسنز اور تجزیہ نگار تعصب اور نفرت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ٹی وی کے اینکرپرسنز اور تجزیہ نگارتعصب اورنفرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے بیان پر جتنا چاہیں شوق سے واویلا مچائیں لیکن وہ پوری قوم کو جواب دیں کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے پوری پاک فوج کو مغلظات بکنے پر ان کی زبانیں کیوں خاموش ہیں؟ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ وڈیوثبوت کی صورت میں عمران خان کا یہ بیان ریکارڈ پر موجود ہے جس میں عمران خان نے کہاہے کہ’’ اگر 20 ہزار افراد سڑکوں پر جمع ہوجائیں توان جرنیلوں کا پیشاب نکل جاتا ہے ، یہ جرنیل اتنے بزدل ہوتے ہیں‘‘۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جناب الطاف حسین نے کبھی کسی جرنیل کو بزدل اورڈرپوک نہیں کہا ہے اور پاک فوج کے خلاف عمران خان کے شرانگیز خیالات پوری قوم کے سامنے ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جرنیل پوری فوج کے نمائندے ہوتے ہیں اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے جرنیلوں کو بزدل قراردیکر پوری پاکستانی فوج کو مغلظات بکیں لیکن کسی اینکرپرسنز اور تجزیہ نگار میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ پاک فوج کے خلاف عمران خان کے نفرت انگیز بیان کا نوٹس لیں اور اس کے خلاف بھی احتجاج کریں۔
وڈیو

1/11/2025 8:02:26 AM