سائٹ فیکٹری میں آتشزدگی کے سبب خواتین سمیت متعدد افراد کے جھلس کر زخمی ہونے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار افسوس
شہر میں تسلسل کے ساتھ فیکٹریوں میں ایسے واقعات انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بن سکتے ہیں لہٰذا آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام کیلئے ہر سطح پر مثبت اور عملی اقدامات بروئے کار لائے جائیں ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
کراچی ۔۔۔4، مئی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سائٹ کے علاقے میں فیکٹری میںآتشزدگی کے واقعہ اور آتشزدگی کے سبب خواتین سمیت متعدد افراد کے جھلس کر زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہر میں اس سے قبل بھی فیکٹریوں میں آتشزدگی کے واقعات رونما ہوچکے ہیں اور تسلسل کے ساتھ فیکٹریوں میں ایسے واقعات انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بن سکتے ہیں لہٰذا آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام کیلئے ہر سطح پر مثبت اور عملی اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ سائٹ فیکٹری میں لگنے والی آگ کی تحقیقات کرائی جائے اور فیکٹریوں میں آتشزدگی کے المناک حادثات کا فی الفور سدباب کیاجائے ۔رابطہ کمیٹی نے سائٹ فیکٹر ی میں آتشزدگی کے سبب خواتین سمیت متعدد افراد کے جھلس کر زخمی ہونے پر دلی ہمدردی کااظہار کیا اوردعا کی کہ اللہ تعالیٰ جلد از جلد زخمیوں کو صحت و تندرستی عطا فرمائے ۔ a