نائن زیرو، ملک بھر کے لاکھوں کروڑوں مظلوم عوام کی امیدوں کا مرکز ہے، وسیم اختر
نائن زیرو کو مسمار کرنے کی شر انگیز باتیں کرنے والوں کو اپنی اوقات میں رہنا چاہیے، وسیم اختر
’’چہ پدی اور چہ پدی کا شوربہ‘‘ عابد شیر علی محض رشتہ داری کی بنیاد پر وزیر مملکت بنے ہیں، وسیم اختر
جب خواجہ آصف، مسلح افواج کے خلاف شرانگیز تقریر فرمارہے تھے اس وقت عابدشیرعلی کی غیرت کہاں سوئی ہوئی تھی؟ وسیم اختر
مسلم لیگی قیادت، نفرت اور انتشار کی سیاست پھیلانے والے عناصر کی زبان کو لگام دیں، وسیم اختر
وفاقی وزیرمملکت عابد شیرعلی کے شرانگیز بیان پر ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج کا ردعمل
کراچی ۔۔۔3، مئی2015ء
ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے انچارج وسیم اختر نے مسلم لیگ نواز گروپ کے وفاقی وزیرمملکت برائے بجلی وپانی عابد شیر علی کے شرانگیز بیان کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نائن زیرو ، ملک بھرکے لاکھوں کروڑوں مظلوم عوام کی امیدوں کامرکز ہے اور نائن زیرو کو مسمار کرنے کی شرانگیز باتیں کرنے والوں کو اپنی اوقات میں رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ’’چہ پدی اورچہ پدی کاشوربہ‘‘ عابد شیرعلی ،یہ نہ بھولیں کہ وہ محض میاں نوازشریف سے رشتہ داری کی بنیاد پروزیرمملکت بنے ہیں،انہیں لاکھوں عوام کی منتخب نمائندہ جماعت کے خلاف زہرافشانی سے گریز کرنا چاہیے۔وسیم اختر نے کہاکہ ایم کیوایم کی صفوں میں مجرموں کو تلاش کرنے کے بجائے حکومت اس بات کی وضاحت کرے کہ گلو بٹ اوراس جیسے دہشت گردکس کی صفوں میں موجود ہیں۔ آج عابد شیرعلی ، ایم کیوایم پر بہتان تراشی کررہے ہیں لیکن جب ان کی اپنی جماعت کے رہنماء اورموجودہ وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف ،قومی اسمبلی میں مسلح افواج کے خلاف شرانگیز تقریرفرمارہے تھے اس وقت عابدشیرعلی کی غیرت کہاں سوئی ہوئی تھی؟وسیم اختر نے مسلم لیگ نواز گروپ کی قیادت کو مشورہ دیا کہ عابدشیرعلی کے اشتعال انگیز بیان کا نوٹس لیاجائے اور ملک میں نفرت اور انتشار کی سیاست پھیلانے والے عناصر کی زبان کو لگام دی جائے۔
English
وڈیو