دادو خیر پور ناتھن شاہ میں باراتیوں کی بس پر بجلی کے ہائی ٹیشن تار گرنے کے باعث متعدد باراتیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کے المناک حادثہ پر الطاف حسین کااظہار افسوس
باراتیوں کی بس میں ہونے والا واقعہ ہر درد مند دل رکھنے والے فرد کیلئے باعث افسوس اور صدمہ کا باعث ہے، الطاف حسین
ہلاک شدگان کے سوگوار لواحقین سے الطاف حسین کی دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا
لندن۔۔۔3، مئی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین نے دادو خیر پور ناتھن شاہ میں باراتیوں کی بس پر بجلی کے ہائی ٹیشن تار گرنے کے باعث متعدد باراتیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کے المناک حادثہ پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہاکہ باراتیوں کی بس میں ہونے والا واقعہ ہر درد مند دل رکھنے والے فرد کیلئے باعث افسوس اور صدمہ کا باعث ہے ۔ انہوں نے المناک حادثہ میں ہلاک ہونے والے باراتیوں کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہلاک شدگان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطاکرے اور زخمیوں کو جلد ومکمل صحت و تندرستی عطافرمائے ۔ (آمین)
English