جئے سندھ قومی محاذ کے چیئرمین اور معروف دانشور اورقلمکار عبد الواحد آریسر کے انتقال پرالطاف حسین کااظہار افسوس
عبد الواحد آریسر نے سندھ دھرتی کے مفادات کا سودا نہیں کیا اور ہمیشہ اصولوں پر ڈٹے رہے ، الطاف حسین
مرحوم نے اپنی تعلیمات کا محور ومرکز سندھ کے عظیم صوفی بزرگ حضرت شاہ عبد اللطیف بھٹائی ؒ کی تعلیمات کو بنا رکھا تھا ، الطا ف حسین
سندھ دھرتی کے مستقل باشندوں کے اتحاد و یکجہتی کیلئے عبد الواحد آریسر مرحوم عملی طور پر کوشاں رہے ، الطاف حسین
صوبہ سندھ اور صوبے کے غریب و مظلوم سندھیوں کے حقوق کیلئے عبد الواحد آریسر کی جدوجہد کوسراہتے ہوئے زبردست
خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ، الطا ف حسین
مرحوم کے سوگوار لواحقین ، جسقم کے رہنماؤں ، کارکنوں اور عقیدت مندوں سے جناب الطاف حسین کا دلی تعزیت وہمدردی کااظہار
لندن۔۔۔3، مئی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے جئے سندھ قومی محاذ کے چیئرمین اور معروف دانشور اورقلمکار عبد الواحد آریسر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے صوبہ سندھ اور صوبے کے غریب و مظلوم سندھیوں کے حقوق کیلئے عبد الواحد آریسر کی جدوجہد کو سراہایا اور انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔انہوں نے کہاکہ عبد الواحد آریسر نے سندھ دھرتی کے مفادات کا سودا نہیں کیا اور ہمیشہ اصولوں پر ڈٹے رہے اور مرحوم نے اپنی تعلیمات کا محور ومرکز سندھ کے عظیم صوفی بزرگ حضرت شاہ عبد اللطیف بھٹائی ؒ کی تعلیمات کو بنا رکھا تھا اور وہ عملی طور پر سندھ دھرتی کے مستقل باشندوں کے اتحاد و یکجہتی کیلئے کوشاں رہے ۔ جناب الطاف حسین نے عبد الواحد آریسر مرحوم کے سوگوار لواحقین اور جئے سندھ قومی محاذ کے رہنماؤں ، کارکنوں اور ان کے تمام عقیدت مندوں سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔ (آمین)
English