Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تنظیم کے ذمہ داران کتنی ہی غفلت اور کوتاہی کا مظاہرہ کیوں نہ کریں، میں اب تنظیم کی قیادت سے علیحدگی اختیار کرنے کی بات نہیں کروں گا۔ الطاف حسین


تنظیم کے ذمہ داران کتنی ہی غفلت اور کوتاہی کا مظاہرہ کیوں نہ کریں، میں اب تنظیم کی قیادت سے علیحدگی اختیار کرنے کی بات نہیں کروں گا۔ الطاف حسین
 Posted on: 5/2/2015 1
تنظیم کے ذمہ داران کتنی ہی غفلت اور کوتاہی کا مظاہرہ کیوں نہ کریں، میں اب تنظیم کی قیادت سے علیحدگی اختیار کرنے کی بات نہیں کروں گا۔ الطاف حسین
چاہے کیسے ہی حالات ہوں، تحریک کی قیادت کرتا رہوں گا اور آخری سانس تک جدوجہدجاری رکھوں گا
میری تقریر کو جواز بنا کر ایم کیوایم کے خلاف الزامات اور پروپیگنڈوں کا طوفان کھڑا کردیا گیا ہے 
مجھ پر مقدمات کی باتیں کی جارہی ہیں اور میرے خطابات پر پابندیوں کیلئے ٹی وی چینلز کو حکم نامے جاری کئے جارہے ہیں
اگر میرے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ قائم کیا جاتا ہے یا ایم کیوایم کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے تو شوق سے کیا جائے، میرا اور عوام کا رشتہ قائم ہے اور قائم رہے گا
فوج کے بارے میں کئی سیاسی رہنماؤں نے مختلف مواقع پر غیرمناسب خیالات کا اظہار کیا لیکن انکے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی
ایم کیوایم جیسی لبرل جماعت کو آج غدار قرار دیکر ہر طرف سے کچلنے کی کوشش کی جارہی ہیں
چاہے جتنا ہی ظلم کیا جائے اور ہمارے خلاف چاہے جتنا پروپیگنڈہ کیا جائے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے 
امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں این اے 246 اور کنٹونمنٹ الیکشن میں ایم کیوایم کی شاندار کامیابی کی خوشی میں ہونے والے جشن فتح سے خطاب
لندن ۔۔۔ 2 مئی 2015ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے اعلان کیاہے کہ اب حالات کتنے ہی خراب کیوں نہ ہوں اورتنظیم کے ذمہ داران کتنی ہی غفلت اور کوتاہی کامظاہرہ کیوں نہ کریں،میں اب تنظیم کی قیادت سے علیحدگی اختیارکرنے کی بات نہیں کروں گااورچاہے کیسے ہی حالات ہوں، تحریک کی قیادت کرتا رہوں گا اور آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھوں گا۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کی شب امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246اور کنٹونمنٹ کے الیکشن میں ایم کیوایم کی شاندار کامیابی کی خوشی میں منائے جانے والے جشن فتح کے اجتماع سے فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجتماع میں سینکڑوں افرادنے شرکت کی جن میں مرد و خواتین ، بزرگ اوربچے شامل تھے اورہال کھچاکچھ بھراہواتھا ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنوں اورعوام کے حوصلے پست کرنے کیلئے گزشتہ دنوں طرح طرح کے مظالم کئے گئے لیکن ہم نے حوصلے نہیں ہارے اوراللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اورعوام کی بھرپورحمایت سے ایم کیوایم نے این اے 246 کے ضمنی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی اورکنٹونمنٹ کے الیکشن میں بھی ایم کیوایم شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے سندھ میں پہلی اورپورے پاکستان میں تیسری سب سے بڑی جماعت بنکرسامنے آئی۔انہوں نے کہاکہ اب ایک بار پھر میری ایک تقریر کوجوازبناکرایم کیوایم کے خلاف الزامات اورپروپیگنڈوں کاطوفان کھڑاکردیاگیاہے ،مجھ پر مقدمات کی باتیں کی جارہی ہیں اور میرے خطابات پر پابندیوں کے لئے ٹی وی چینلزکوحکم نامے جاری کئے جارہے ہیں۔انہوں نے ایک بارپھر کہاکہ میں نے نہ تو فوج کو برا بھلا کہا اور نہ ہی ’’ ر ا ‘‘ سے کوئی مدد مانگی تھی اس کے باوجودمیں نے اداروں اورعوام سے معافی مانگی، لیکن اگر پھر بھی میرے خلاف آرٹیکل 6کے تحت مقدمہ قائم کیاجاتاہے یاایم کیوایم کوکالعدم قرار دیا جاتا ہے توشوق سے کیاجائے ، میرااورعوام کارشتہ قائم ہے اورقائم رہے گا۔میں نے تہیہ کرلیاہے کہ چاہے کیسے ہی حالات ہوں ، میں اپنی تحریک کو نہیں چھوڑوں گا اورمحروم عوام کے حقوق کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ فوج کے بارے میں کئی دیگرسیاسی رہنماؤں نے مختلف مواقع پرغیرمناسب خیالات کااظہارکیالیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔جماعت اسلامی کے امیرمنورحسن نے پاک فوج کے خلاف لڑنے والے طالبان کو شہیدقراردیااور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کی قربانی دینے والے پاک فوج کے افسروں اورجوانوں کوشہید ماننے سے انکار کرکے ان کی توہین کی لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی، نوازشریف اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعدجیل میں قیدہوئے توان کے بیٹے نے مددکیلئے بھارت کے وزیراعظم کوخط لکھالیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی بلکہ نوازشریف آج برسر اقتدارہیں، عمران خان نے اپنی ایک تقریر میں جرنیلوں کے بارے میں تحقیر آمیز جملے اداکئے جس کی وڈیوسوشل میڈیاپر موجود ہے لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی، غلام مصطفےٰ کھر نے بھارتی ٹینکوں پر بیٹھ کر پاکستان میں آنے کی بات کی لیکن وہ آج بھی معززہیں اور مجھ پر آرٹیکل 6کے تحت مقدمہ بنانے کی باتیں کی جارہی ہیں۔ یہ انصاف وقانون کا دہرا معیار ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ آبادیوں کے بڑھنے کے نتیجے میں بہترحکمرانی کے لئے دنیابھرمیں نئے نئے صوبے اورانتظامی یونٹس قائم کئے جاتے ہیں ، میں نے بھی عوام کے مطالبہ پر پاکستان میں مزید صوبے بنانے کی بات کی تواس پربھی مجھے غدار کہا جارہا ہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان کی واحدلبرل، پروگریسو اور روشن خیال جماعت ہے جوپاکستان میں بسنے والے تمام فقہوں، مسلکوں اورمذاہب سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو برابر کا پاکستانی سمجھتی ہے اورسب کے ساتھ رنگ،نسل، زبان، جنس،قومیت،مسلک اور مذہب کے امتیاز سے بالاتر ہوکر مساوی سلوک کرنے اورانہیں برابرکے حقوق دینے پریقین رکھتی ہے ،ایم کیوایم ملک میں ایساسسٹم چاہتی ہے جہاں اقرباء پروری اور پسند ناپسند کی بنیاد پر نہیں بلکہ میرٹ کی بنیاپرفیصلے کئے جائیں اور انصاف کاحصول امیراورغریب سب کے لئے آسان اورمساوی ہو۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم جیسی لبرل جماعت کوآج غدار قراردیکر ہرطرف سے کچلنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کارکنان وذمہ داران اور اجتماع کے شرکاء سے کہاکہ ہم پرچاہے جتناہی ظلم کیا جائے اور ہمارے خلاف چاہے جتنا پروپیگنڈہ کیاجائے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے ۔
English
وڈیو

1/11/2025 7:40:14 AM