نو منتخب رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینز کی اراکین رابطہ کمیٹی، انچارج کراچی تنظیمی کمیٹی و اراکین کے ہمراہ پاپوش نگر اور عزیز آباد کے قبرستان میں جناب الطاف حسین کے والدین اور حق پرست شہداء کی قبروں پر حاضری
کراچی ۔۔۔27، مئی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے نومنتخب ڈپٹی کنوینر ز ڈاکٹر نصرت ،ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی، انجینئرناصر جمال نے کراچی تنظیمی کمیٹی کے نومنتخب انچارج ڈاکٹر ندیم احسان اور جوائنٹ انچارج ارشاد کمالی کے ہمراہ عزیز آباد کے قبرستان جاکر حق پرست شہداء کی قبروں پر حاضری دی ۔ اس موقع پر نومنتخب رابطہ کمیٹی اور کراچی تنظیمی کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے ۔ انہوں نے پاپوش نگراور عزیز آباد کے قبرستان میں جناب الطاف حسین کی والدہ محترمہ خورشید بیگم مرحومہ ، والد محترم نذیر حسین مرحوم ، بڑے بھائی ناصر حسین شہید ، جواں سالہ بھتیجے عارف حسین شہیداورشہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق سمیت تمام حق پرست شہداء کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں چادر چڑھائی ۔ اس موقع پر نومنتخب رابطہ کمیٹی اور کراچی تنظیمی کمیٹی نے حق پرست شہداء کے بلند درجات ، لواحقین کیلئے صبر جمیل ، اسیر کارکنان کی جلد رہائی ، حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی ، ایم کیوایم کے خلاف گھناؤنی سازشوں کے خاتمے اورقائدتحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمرصحت وتندرستی کیلئے اجتماعی دعائیں کیں۔