Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شہر میں بعض گمراہ اور ایم کیوایم دشمن عناصر مختلف قسم کے شرانگیزی پر مشتمل ایس ایم ایس اور وال چاکنگ کررہے ہیں ، رابطہ کمیٹی


شہر میں بعض گمراہ اور ایم کیوایم دشمن عناصر مختلف قسم کے شرانگیزی پر مشتمل ایس ایم ایس اور وال چاکنگ کررہے ہیں ، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 5/1/2015 1
شہر میں بعض گمراہ اور ایم کیوایم دشمن عناصر مختلف قسم کے شرانگیزی پر مشتمل ایس ایم ایس اور وال چاکنگ کررہے ہیں ، رابطہ کمیٹی 
متحدہ قومی موومنٹ ایک ذمہ دار سیاسی جماعت ہے اور وہ ایسے ہرعمل کی سختی سے مذمت کرتی ہے ، رابطہ کمیٹی 
ایم کیوایم اور کراچی دشمن عناصر موجودہ حالات کا فائدہ اٹھا کر شرانگزی پر مشتمل افواہیں اور خبریں پھیلا رہے ہیں تاکہ ایم کیوایم کی ساکھ اور کراچی کے امن اور عوام کو نقصان پہنچایاجاسکے، رابطہ کمیٹی 
عوام و کارکنان موبائل فون پر ایس ایم ایس چلانے والوں اور ایم کیوایم اور مہاجروں کے حوالے سے گمراہ کن وال چاکنگ کو جہاں بھی دیکھیں اس کی اطلاع ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ، ایم کیوایم کے ذمہ داران اور پولیس و سرکاری اہلکاروں کو دیں، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی اپیل 
تمام افراد اس قسم کی گمراہ کن افواہوں سے دور رہیں اور اس کی بیخ کنی کیلئے اپنا کردار ادا کریں، رابطہ کمیٹی 
کراچی ۔۔۔یکم، مئی 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ شہر میں بعض گمراہ اور ایم کیوایم دشمن عناصر مختلف قسم کے شر انگیزی پر مشتمل SMSاور وال چاکنگ کررہے ہیں، متحدہ قومی موومنٹ ایک ذمہ دار سیاسی جماعت ہے اور وہ ایسے ہر عمل کی سختی سے مذمت کرتی ہے ۔ ایک بیان میں ر ابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے ذمہ داران ، کارکنان اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موبائل فون پر ایس ایم ایس چلانے والوں اور ایم کیوایم اور مہاجروں کے حوالے سے ایسی گمراہ کن وال چاکنگ جس سے انتشار اور نفاق پیدا ہو کو جہاں بھی دیکھیں اس کی فی الفور اطلاع ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ، ایم کیوایم کے مقامی ذمہ داران اور پولیس و سرکاری اہلکاروں کو دیں۔ رابطہ کمیٹی نے مزید کہاکہ شہر میں ایس ایم ایس ، وال چاکنگ کے ذریعے پھیلائی جانے والی افواہوں کا مقصد صرف اور صرف ایم کیوایم کی ساکھ کو نقصان پہچانا اور کراچی کے عوام اور امن کے خلاف تسلسل سے ہونیوالی سازشوں کا حصہ ہے لہٰذا تمام کارکنان و عوام اس قسم کی گمراہ کن افواہوں سے دور رہیں اور اس کی بیخ کنی کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیوایم دشمن اور کراچی دشمن عناصر موجودہ حالات کا فائدہ اٹھا کر شرانگزی پر مشتمل افواہیں اور خبریں پھیلا رہے ہیں جبکہ نام نہاد سیاسی ومذہبی جماعتیں اس ضمن میں ان کی معاون و مدد گار بنی ہوئی ہیں تاکہ ایم کیوایم کی ساکھ کو نقصان پہنچایاجاسکے لہٰذا عوام و کارکنان اپنے درمیان اتحاد برقرار رکھیں اور افواہوں اور بے بنیاد خبروں پر کان نہ دھریں ۔
English


1/11/2025 7:57:34 AM