Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں ڈی ایس پی فتح محمدسانگری اوردوپولیس اہلکاروں کی شہادت کاواقعہ قابل مذمت ہے ۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


کراچی کے علاقے گلشن حدید میں ڈی ایس پی فتح محمدسانگری اوردوپولیس اہلکاروں کی شہادت کاواقعہ قابل مذمت ہے ۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 5/1/2015 1
کراچی کے علاقے گلشن حدید میں ڈی ایس پی فتح محمدسانگری اوردوپولیس اہلکاروں کی شہادت کاواقعہ قابل مذمت ہے ۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
ایم کیوایم کافی عرصہ سے مسلسل اس بات کی نشاندہی کرتی رہی ہے کہ کالعدم انتہاپسند تنظیمیں کراچی میں اپنے اڈے قائم کررہی ہیں 
انتہاپسند عناصر پولیس وقانون نافذ کرنے والے اداروں اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادکواپنی دہشت گردی
کانشانہ بنارہے ہیں۔رابطہ کمیٹی 
کراچی میں دہشت گردی کابازارگرم کرنے والے انتہاپسنددہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ رابطہ کمیٹی
ڈی ایس پی فتح محمدسانگری شہیداوران کے ساتھ شہیدہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے ایم کیوایم کااظہار تعزیت 
کراچی ۔۔۔یکم ، مئی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے علاقے گلشن حدید میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی فتح محمدسانگری اوردوپولیس اہلکاروں کی شہادت کے واقعہ کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کافی عرصہ سے مسلسل اس بات کی نشاندہی کرتی رہی ہے کہ کالعدم انتہاپسند تنظیمیں کراچی میں اپنے اڈے قائم کررہی ہیں لیکن افسوس کہ اس پرتوجہ دینے اور ان انتہاپسند عناصرکے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ساری توجہ ایم کیوایم کے خلاف کارروائی پر دی جارہی ہے جس کانتیجہ یہ ہے کہ یہ انتہاپسند عناصرجب چاہتے ہیں جہاں چاہتے ہیں پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادکواپنی دہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ کراچی میں دہشت گردی کابازارگرم کرنے والے انتہاپسنددہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے ڈی ایس پی فتح محمدسانگری شہیداوران کے ساتھ شہیدہونے والے دوپولیس اہلکاروں کے لئے دعائے مغفرت کی اور لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیا۔

1/11/2025 8:02:00 AM