ای او بی ائی غریب ریٹائرڈ محنت کشوں کی پینشن میں2014ء کے بجٹ کے مطابق اضافہ کیا جائے،رابطہ کمیٹی
بجٹ میں پینشن چھ ہزار روپے کرنے کے واضح اعلان کے باوجونوٹیفکیشن جاری نہیں کیاگیا
اعلان کے باوجوداضافہ نہ ہونے سے ریٹائرڈمحنت کشوں میں شدیدبے چینی پائی جارہی ہے،رابطہ کمیٹی
وزیراعظم میاں محمدنوازشریف اوروفاقی حکومت اعلان کے باوجودEOBIکے پینشیرکی پینشن چھ ہزار رپے نہ کرنے کانوٹس لیں،رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔29اپریل2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاہے کہEOBIغریب ریٹائرڈمحنت کشوں کی پینشن میں2014ء کے بجٹ کے مطابق اضافہ کیا جائے اور ریٹائرڈ ملازمین کے ساتھ ناانصافیوں کاسلسلہ بندکیاجائے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ 2014ء کے سالانہ بجٹ میں وفاقی حکومت نےEOBIکے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن چھ ہزارروپے کرنے کا واضح اعلان کیا تھا لیکن اس کے باوجود حکومت کی جانب پینشن میں اضافے کانوٹیفکیشن جاری نہیں کیاجس کے باعث ریٹائرڈ محنت کشوں میں شدیدبے چینی اورگہری تشویش پائی جارہی ہے اورمہنگائی کے اس دور میں انہیں شدیدمالی مشکلات اورپریشانیوں کاسامنا ہے۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم میاں محمدنوازشریف اوروفاقی حکومت سے مطالبہ کیاکہ حکومتی اعلان کے باوجودEOBIکے پینشیرکی پینشن چھ ہزار روپے نہ کرنے کانوٹس لیا جائے اورریٹائرڈملازمین کی پینشن چھ ہزار روپے کی جائے۔