Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تحریک صوبہ ہزارہ کے قائداوربزرگ رہنماباباحیدرزمان کاایم کیوایم کے قائد الطا ف حسین کوفون


تحریک صوبہ ہزارہ کے قائداوربزرگ رہنماباباحیدرزمان کاایم کیوایم کے قائد الطا ف حسین کوفون
 Posted on: 4/29/2015
تحریک صوبہ ہزارہ کے قائداوربزرگ رہنماباباحیدرزمان کاایم کیوایم کے قائد الطا ف حسین کوفون
نئے صوبوں کے قیام کی آوازاٹھانے پر ہزارے وال عوام کی جانب سے شکریہ اداکیا
آپ نے ہزارہ صوبہ کی بات کرکے ہزارے وال عوام کے دل جیت لئے ہیں ۔باباحیدرزمان کی قائدتحریک الطاف حسین سے گفتگو
سب سے پہلے کراچی صوبہ بنایاجائے، یہ وہاں کے عوام کی ڈیمانڈہے۔ باباحیدرزمان
ہزارہ صوبہ بنایاجائے، سرائیکی صوبہ بنایاجائے۔عوام پاکستان میں نئے صوبوں کاقیام چاہتے ہیں۔ باباحیدرزمان 
میں ہمیشہ مظلوم ہزارے وال عوام کے ساتھ ہوں اورچاہتاہوں کہ ہزارہ صوبہ بنایاجائے۔الطاف حسین
ہزارے وال عوام کوان کے تمام جائزحقوق دیے جائیں۔الطا ف حسین
لندن ۔۔۔ 29 اپریل 2015ء
تحریک صوبہ ہزارہ کے قائداوربزرگ رہنماباباحیدرزمان نے ایم کیوایم کے قائد جناب الطا ف حسین کوفون کرکے نئے صوبوں کے قیام کی آوازاٹھانے پر ہزارے وال عوام کی جانب سے شکریہ اداکیا۔باباحیدرزمان نے کہاکہ ملک میں نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے آپ نے جومؤقف اختیارکیاہے وہ حقیقت پسندانہ ہے اورہم اس معاملے میں دامے، درمے ، قدمے سخنے آپ کے ساتھ ہیں۔ باباحیدرزمان نے جناب الطاف حسین سے کہاکہ ہم توکہتے ہیں کہ سب سے پہلے کراچی صوبہ بنایاجائے، یہ وہاں کے عوام کی ڈیمانڈہے۔ اسی طرح ہزارہ صوبہ بنایاجائے، سرائیکی صوبہ بنایاجائے۔عوام پاکستان میں نئے صوبوں کاقیام چاہتے ہیں۔ باباحیدرزمان نے جناب الطاف حسین سے کہاکہ ہزارہ صوبہ کے قیام کیلئے ہزارے وال عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں اور آپ نے ہزارہ صوبہ کی بات کرکے ہزارے وال عوام کے دل جیت لئے ہیں اورہم اس پر آپ کے شکرگزارہیں۔ جناب الطاف حسین نے بابا حیدر زمان سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میں محروم عوام کے حقوق کیلئے جدوجہدکررہاہوں اورمیں عوام کی محرومیاں اچھی طرح سمجھتاہوں۔ انہوں نے کہاکہ میں ہمیشہ مظلوم ہزارے وال عوام کے ساتھ ہوں اورچاہتاہوں کہ ہزارہ صوبہ بنایاجائے اور ہزارے وال عوام کوان کے تمام جائزحقوق دیے جائیں۔ 
English

1/11/2025 7:52:34 AM