Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر وحید الرحمن کے قاتلوں کو گرفتارکیا جائے، الطاف حسین


جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر وحید الرحمن کے قاتلوں کو گرفتارکیا جائے، الطاف حسین
 Posted on: 4/29/2015
جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر وحید الرحمن کے قاتلوں کو گرفتارکیا جائے، الطاف حسین 
کراچی آپریشن کی آڑ میں صرف ایم کیوایم کو نشانہ بنایاجارہا ہے، الطاف حسین
سفاک دہشت گردوں کو شہریوں کی جان ومال سے کھیلنے کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے، الطاف حسین
پروفیسر ڈاکٹر وحید الرحمن کے سوگوار لواحقین سے قائد ایم کیوایم الطاف حسین کا اظہار تعزیت
لندن۔۔۔29، اپریل 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے دستگیر میں مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں جامعہ کراچی شعبہ ابلاغ عامہ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر وحید الرحمن کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورمطالبہ کیا کہ ڈاکٹر وحیدالرحمٰن کے سفاک قاتلوں کو گرفتارکرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ اس سے قبل بھی کراچی میں ڈاکٹروں ، پروفیسرز اور زندگی کے دیگر شعبوں کے ماہرین کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بناکر شہید کیا جاچکا ہے لیکن آج تک سفاکانہ قتل کی وارداتوں میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتارنہیں کیا گیا ۔ ایک جانب کراچی آپریشن کی آڑ میں عوام کی منتخب جماعت ایم کیوایم کو نشانہ بنایاجارہا ہے اور اسکے بے گناہ کارکنوں کو گرفتارکیاجارہا ہے جبکہ دوسری جانب سفاک دہشت گردوں کو شہریوں کی جان ومال سے کھیلنے کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔جناب الطاف حسین پروفیسر ڈاکٹر وحید الرحمن کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پروفیسر ڈاکٹر وحیدالرحمن کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعظم نوازشریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد سے مطالبہ کیا کہ پروفیسر ڈاکٹر وحید الرحمن کے بہیمانہ قتل کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرارواقعی سزا دی جائے ۔ 
English

1/11/2025 7:45:38 AM