الطاف حسین اورآصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ
آصف علی زرداری نے الطاف حسین کو حلقہ این اے 246 کے ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی
ضمنی الیکشن میں ایم کیوایم کی شاندار کامیابی اس کے مخالفین کے الزامات کا بھرپورجواب ہے ، آصف زرداری
ضمنی الیکشن میں ایم کیوایم کی شاندار کامیابی پر ملک بھرکے مظلوم عوام کی کامیابی ہے، الطاف حسین
لندن۔۔۔28، اپریل2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور ایک دوسرے کی صحت وعافیت کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔ آصف علی زرداری نے جناب الطاف حسین کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کے ضمنی الیکشن میں ایم کیوایم کی شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ۔آصف علی زرداری نے کہاکہ ضمنی الیکشن میں ایم کیوایم کی شاندار کامیابی اس کے مخالفین کے الزامات کا بھرپورجواب ہے ۔جناب الطاف حسین نے آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ضمنی الیکشن میں ایم کیوایم کی شاندار کامیابی پر انہیں بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ یہ کامیابی ملک بھرکے مظلوم عوام کی کامیابی ہے ۔دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگومیں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
English