عمران خان کی جانب سے ایم کیو ایم پر لگائے گئے الزمات سراسر جھوٹ اور قابل مذمت ہیں، الطاف حسین
کسی جماعت پر بغیر شہادت کے الزام لگانا قتل کے مترادف ہے ،الطاف حسین
عمران خان ایم کیوا یم پر لگائے جانے وال الزاما ت پر قوم سے معافی مانگیں
اگر عمران خان کی بات میں صداقت ہے تو وہ ٹی وی پر آکر قوم کو بتائیں کہ وہ سیتاوائٹ کی بچی کے والد ہیں یا نہیں؟
ایم کیوا یم پرلوگوں کو مارنے کا الزام سراسر جھوٹ ہے اگر ایسا ہوتا تو حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں رینجرز کی موجودگی میں تقریباً ایک لاکھ کے قریب ووٹ کیسے حاصل کر سکتی تھی ؟
عمران خان ایم کیوا یم پر لگائے جانے والے اپنے الزاما ت کو ثبوت و شواہد کے ساتھ پیش کریں یا عدالتوں کاسامنا کرنے کیلئے خود کو تیار کر لیں
نجی ٹی وی میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا خصوصی انٹر ویو میں اظہار خیال
لندن۔۔۔۔28اپریل2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی کو دئیے گئے اپنے انٹر ویو میں ایم کیو ایم پر جو الزامات لگائے ہیں وہ سراسر جھوٹ پر مبنی اور قابل مذمت ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ عمران خان نے نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ جب وہ حلقہ این اے 246میں لوگوں کے گھروں پر گئے تووہاں کی عوام نے ان سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ ایم کیوایم والے اس سے قبل بھتہ لینے آتے تھے اور آج آپ کی وجہ سے وہ ووٹ مانگنے عوام کے گھروں تک آرہے ہیں ،جناب الطاف حسین نے کہا کہ بغیر ثبوت کسی جماعت پر الزام لگا نا قتل کے مترادف ہے اور اگر عمران خان کی باتوں میں صداقت ہے تو میں ان سے کہوں گا کہ وہ ٹیلویژن پر آکر قوم کو بتائیں کہ وہ امریکہ کی ایک جمناسکٹ کی ماہر خاتون سیتا وائٹ کی بچی Tyrian Jade کے والد ہیں یا نہیں ہیں؟اگر ہیں تو قوم کو بتائیں ، اگر نہیں ہیں تو بھی قوم کو بتائیں تاکہ میں ثبوت و شواہد کے ساتھ اپنے بیان کی سچائی صحت کو ثابت کرنے کیلئے اپنے آئینی و قانونی ماہرین کے ذریعے عدالت عظمی میں پٹیشن دائر کر سکوں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایم کیو ایم پر دوسرا الزام یہ لگایا کہ نصیر اللہ بابر نے کراچی میں جو آپریشن کیا تھا تو اس میں حصہ لینے والے تمام پولیس اہلکاروں کو مار دیا گیا ، کراچی میں پولیس کچھ نہیں کر سکتی اس لئے ہم رینجرز کی موجودگی میں حلقہ این اے 246کے ضمنی انتخابات میں گئے ۔جناب الطاف حسین نے عمرا ن خان سے سوال کیا کہ کیا وہ ایم کیو ایم سے متعلق اپنے اس الزام کو عدالتوں میں لے جاسکتے ہیں؟۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے ایم کیوا یم پر ایک اور الزام لگایا کہ ایم کیو ایم لوگوں کو چھو ٹی چھوٹی باتوں پر ماردیتی ہے جو سراسر جھوٹ ہے کیوں کہ اگر ایسا ہوتا تو ایم کیو ایم ضمنی انتخاب برائے حلقہ این اے 246میں رینجرز اہلکاروں کی پولنگ اسٹیشنوں اور پولنگ بوتھ کے اندر اور باہر موجودگی میں تقریباً ایک لاکھ کے قریب ووٹ کیسے حاصل کر سکتی تھی ؟ ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ عمران خان ایم کیوا یم پر لگائے جانے والے اپنے الزاما ت پر قوم سے معافی مانگیں، عدالت میں الزامات کو ثبوت و شواہد کے ساتھ پیش کریں یا عدالتوں کا سامنا کرنے کیلئے خود کو تیار کر لیں ۔
English