Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تمام تر جبر و ستم کے باوجود انتخابات میں ایم کیوایم کی شاندار کامیابی واضح پیغام ہے کہ کوئی بھی ظلم ایم کیوایم کو ختم نہیں کرسکتا۔ الطاف حسین


تمام تر جبر و ستم کے باوجود انتخابات میں ایم کیوایم کی شاندار کامیابی واضح پیغام ہے کہ کوئی بھی ظلم ایم کیوایم کو ختم نہیں کرسکتا۔ الطاف حسین
 Posted on: 4/28/2015
تمام تر جبر و ستم کے باوجود انتخابات میں ایم کیوایم کی شاندار کامیابی واضح پیغام ہے کہ کوئی بھی ظلم ایم کیوایم کو ختم نہیں کرسکتا۔ الطاف حسین
اسٹیبلشمنٹ کے پالیسی ساز عناصر اور ارباب اختیار اب عقل کے ناخن لیں، ایم کیوایم سے نفرت اور دشمنی کرنا چھوڑدیں، ایم کیوایم کے وجود کو خلوص دل سے تسلیم کرلیں
اسی میں پاکستان کی بقاء، سلامتی، یکجہتی، مضبوطی و استحکام ہے، اسی میں ہر مسئلے سے نجات کا حل بھی ہے
آپریشن کے نام پر ماورائے عدالت قتل، دوران حراست وحشیانہ تشدد سے گریز کیا جائے، عدالتیں انصاف سے کام لیں اور جو جج صاحبان اپنی کرسی سے انصاف نہیں کرسکتے وہ استعفیٰ دیدیں
رابطہ کمیٹی، الیکشن سیل اور مختلف تنظیمی شعبوں کے ارکان سے گفتگو۔ تمام تنظیمی شعبہ جات کے ارکان کوا لیکشن کے سلسلے میں محنت و جانفشانی سے کام کرنے پر خراج تحسین پیش
لندن۔۔۔27، اپریل2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ عوام نے تمام ترجبروستم ،مصائب ومشکلات اوررکاوٹوں کے باوجود این اے 246کے ضمنی انتخاب اورکنٹونمنٹ کے حالیہ انتخابات میں ایم کیوایم کوجس شاندارکامیابی سے ہمکنارکیاہے وہ ایم کیوایم کوختم کرنے کی سوچ رکھنے والے عناصر کیلئے ایک واضح پیغام ہے کہ کوئی بھی ظلم ایم کیوایم کوختم نہیں کرسکتا۔ انہوں نے یہ بات پیرکی شب نائن زیروپرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی، الیکشن سیل اورمختلف تنظیمی شعبوں کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے تمام تنظیمی شعبہ جات کے کارکنوں اورذمہ داروں کو الیکشن میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور الیکشن کے سلسلے میں محنت وجانفشانی سے کام کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ تمام تررکاوٹوں کے باوجودعوام جس طرح ایم کیوایم کو کامیاب کرانے کیلئے نکلے اوراسے کامیاب کرایا یہ عقل والوں کیلئے نشانیاں ہیں ، اسٹیبلشمنٹ کے پالیسی سازاورمتعصب بیوروکریٹ اور ارباب اختیارکوچاہیے کہ وہ اب عقل کے ناخن لیں، ایم کیوایم سے نفرت اوردشمنی کرنا چھوڑ دیں ، ’’اِسے ‘‘یا’’ُ اسے‘‘ مائنس کرنے کی اپنی پرانی پالیسی کوترک کردیں اور ایم کیوایم کے وجود کوخلوص دل سے تسلیم کرلیں، اسی میں پاکستان کی بقاء، سلامتی، یکجہتی، مضبوطی واستحکام ہے اوراسی میں ہر مسئلے سے نجات کاحل بھی ہے ،جناب الطاف حسین نے اسٹیبلشمنٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم میں اپنا خوداحتسابی کانظام ہے، پولیس، قانون نافذکرنیوالے اداروں اورسول یاملٹری ایجنسیوں کو اگر کسی کے بارے میں یہ اطلاع ہے کہ وہ مجرمانہ سرگرمی میں ملوث ہے تووہ ہمیں بتائیں، ہم تحقیقات کریں گے اورالزام ثابت ہونے پر اسے تحریک سے خارج کردیں گے۔انہوں نے کہاکہ آپریشن کے نام پر ماورائے عدالت قتل ، دوران حراست وحشیانہ تشدد سے گریز کیا جائے، عدالتیں انصاف سے کام لیں اورجوجج صاحبان انصاف سے فیصلے کرنے سے گریزاں ہیں اوراپنی کرسی سے انصاف نہیں کرسکتے وہ استعفیٰ دیدیں۔ انہوں نے ایم کیوایم کے کارکنوں اورذمہ داروں کوبھی تاکیدکی کہ وہ ہرقسم کی مجرمانہ اورسماج دشمن سرگرمیوں اورہرقسم کے کرپشن سے اپنے آپ کودوررکھیں، عوام کے ساتھ زورزبردستی سے ہرقیمت پر گریز کریں، عوام کے ساتھ محبت سے پیش آئیں۔اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں پر نظر ڈالیں اورانہیں دور کریں، محنت کے کسی کام کوکرنے میں شرم محسوس نہ کریں۔ طالبعلم دل لگاکرتعلیم حاصل کریں، اگرملازمت کرتے ہیں توپوری ایمانداری سے کام کریں، گٹکے پان، سگریٹ سمیت کسی بھی نشہ آورچیز سے گریز کریں اورخودکومعاشرے کامثالی فرد بنائیں
English

1/11/2025 7:41:09 AM